|
مينگورہ، ڈي ايس پي جاويد اقبال کي نماز جنازہ ميں
خود کش حملہ ،ايس ايچ او مينگورہ حبيب زمان اورسب
انسپکٹرمحمد ريحان سميت
45
افراد جاں بحق اور
50
سے زائد زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ مينگورہ
تازہ
ترین موصولہ اطلاعات اور میڈیا رپورٹوں کے مطابق
مینگورہ میں لکي مروت ميں بم دھماکے ميں شہيد ہونے
والوں کی تعداد
30
سے بڑھ کر 45
ہوگئی ہے اور زخمییوں کی تعداد
100
سے زائد ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ
ہائي سکول مينگورہ نمبر2
ميں جمعہ کي صبح لکي مروت ميں پوليس کي گاڑي ميں
بم دھماکے سے شہيد ہونے والے ڈي ايس پي لکي مروت
جاويد اقبال کي رات کے وقت نماز جناز ہ ادا کي
جارہي تھي اورنمازہ جنازہ کے بعد جب پوليس انہيں
سلامي دے رہي تھي کہ اس دوران خود کش حملہ آورنے
خود کو دھماکہ خيزمواد سے اڑ ا ديا جس کے نتيجے
ميں ايس ايچ او مينگورہ حبيب زمان اورسب
انسپکٹرمحمدريحان سميت
45افراد
جاں بحق اور 100سے
زائد زخمي ہوگئے ۔نمازجنازہ کے موقع پر سيکيورٹي
کے انتہائي سخت انتظامات کيے گئے تھے ۔دھماکے کے
نتيجے ميں انساني اعضا دوردورتک بکھر گئے ۔دھماکے
کے بعد شہرکي بجلي بھي بند ہوگئي جبکہ دھماکہ ہوتے
ہي وہاں تعينات پوليس اہلکاروں نے ہوائي فائرنگ کي
جس کے باعث لوگوں ميں خوف وہراس پھيل گيا۔علاقے
ميں کرفيو کے باعث امدادي کارروائيوں ميں شديد
مشکلات کاسامنا کرنا پڑ ا اورسيدوشريف ہسپتال ميں
عملے کي بھي کمي تھي جس کے باعث بعض زخميوں کو حنا
ميڈيکل کمپليکس اور سوات ميڈيکل کمپليکس سميت
ديگرپرائيويٹ ہسپتالوں ميں منتقل کياگيا۔ دھماکے
کے بعد سيکيورٹي اہلکاروں نے علاقے کو گھيرے ميں
لے ليا ا ور سيکيورٹي انتظامات مزيدسخت کرديے گئے
۔جبکہ زخميوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے
سوات کے تمام ہسپتالوں سے ايمبولينسز منگوا لي
گئيں۔ واضح رہے کہ جمعہ کي صبح لکي مروت ميں پوليس
کي گاڑي پر بم دھماکے ميں ڈي ايس پي سميت چارپوليس
اہلکار جاں بحق اوردوزخمي ہوگئے تھے۔ڈي ايس پي
جاويد اقبال اپني رہائش گاہ سے دفتر جارہے تھے اس
دوران ان کي گاڑي کو ريموٹ کنٹرول بم سے نشانہ
بنايا گيا ۔
|