|
ہنگو ،فرنٹيرکور اور مقامي طالبان کے درميان جھڑپ
،17
ايف سي اہلکاروں سميت
24
افراد جاں بحق
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ہنگو
صوبہ سرحد کے علاقے ہنگو ميں فرنٹير کور اور
مقامي طالبان کے درميان جھڑپ ميں
17
ايف سي اہلکاروں سميت
24
افراد جاں بحق ہوگئے ، تفصيلات کے مطابق زرگري کے
مقام پر چار
نامعلوم مسلح افراد نے سيکورٹي فورسز کي دو گاڑيوں
پر فائرنگ کي جس کے بعد سيکورٹي فورسز نے طالبان
کے ٹھکانوں پر جوابي کارروائي کي جس پر طالبان اور
سيکورٹي فورسز کے درميان شديد جھڑپ ہوئي ، جس ميں
سترہ ايف سي اہلکاروں کي ہلاکت کا خدشہ ہے ، جاں
بحق ہونے والوں ميں ايف سي کمانڈر کريم خٹک بھي
شامل ہيں ، نجي ٹي وي کے مطابق جھڑپ ميں چار شہري
اور تين طالبان بھي جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے
والے طالبان ميں اہم امير بھي شامل ہيں جھڑپوں کے
دوران سيکورٹي فورسز نے آرٹلري اور بھاري ہتھياروں
کا استعمال کيا اور ہيلي کاپٹر کا استعمال بھي کيا
، طالبان نے سيکورٹي فورسز سے بھاري اسلحہ اور ايک
قيمتي گاڑي بھي چھيننے کا دعوي کياہے ، جھڑپ کے
بعد سيکورٹي فورسز نے ہنگو کے علاقے ميں دوبارہ
کرفيو لگا دي ، آخري اطلاعات تک جھڑپ جاري تھي ،جس
کي وجہ سے ہلاکتوں ميں اضافے کا خدشہ ہے ۔ واضح
رہے کہ ہنگو کے علاقے زرگری میں جہاں سیکیوریٹی
فورسز اپریشن کر رہے ہیں،وہ علاقہ انتہائی دشوار
گزار پہاڑی علاقہ ہے۔یہاں پر ایم ایم اے کے سینیٹر
محمدحسین ھاشمی کا ایک بہت بڑا دینی مدرسہ بھی
قائم ہے۔ایک سرکاری زرائع نے بی بی سی ون کو بتایا
کہ ہنگو ہسپتال میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی ہے
لیکن تا حال کسی کو ہسپتال نہیں لایا گیا ہے۔غالب
امکان ہے کہ نعشیں ابھی تک وہاں پڑی ہو ئی ہو۔
|