|
ڈيرہ بگٹي،جھڑپوں ميں15
شر پسندہلاک،5
سيکورٹي اہلکارجاں بحق
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ڈيرہ بگٹي
ڈيرہ بگٹي ميں شر پسندوں اور سيکيورٹي فورسز کے
درميا ن جھڑپوں ميں پندرہ شر پسند مارے گئے جب کہ
پانچ سيکورٹي اہل کار بھي جاں بحق ہوئے۔آئي جي ايف
سي ميجر جنرل
سليم
واز کے مطابق ڈيرہ بگٹي ميں توبہ نو کھائي کے
علاقے ميں لوٹي گيس فيلڈ کي حفاظت کے ليے تعينات
فرنٹيئر کور کے اہلکاروں پر شرپسندوں نے فائر گ کي۔
جس سے تين ايف سي اہلکار شديد زخمي ہو گئے ہيں
ہسپتال پہنچايا گيا تاہم وہ زخموں کي تاب نہ لاتے
ہوئے دم توڑ گئے۔ايف سي کي شر پسندوں کے ٹھکا ے پر
جوابي کارروائي ميں بارہ شرپسند مارے گئے۔ذرائع کا
کہا ہے کہ اسي علاقے ميں ايک اور جھڑپ ميں تين شر
پسندوں کو ہلاک کر ديا گياجب کہ دو سيکورٹي اہلکار
بھي جاں بحق ہو ئے ۔
|