BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,30 July 2008, 17:55 GMT 23:55 PST

 

سوات، طالبان کیخلاف آپريشن راہ حق ميں 2 فوجي افسران اور 3 سپاہي جاں بحق ،3کمانڈروں سميت 25طالبان ہلاک۔ جھڑپوں کے دوران30 سيکورٹي اہلکار جاں بحق ہوئے ، دو بکتر بند گاڑياں بھي تباہ کر دي گئيں ،طالبان ترجمان مسلم خان کادعويٰ         


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  وانا

 سوات ميں طالبان کے خلاف آپريشن راہ حق ميں دو فوجي افسران اور تين سپاہي جاں بحق ہو گئے جبکہ سيکورٹي فورسز نے کارروائي کے دوران تين طالبان کمانڈروں سميت پچيس طالبان ہلاک کر ديئے ۔ آئي ايس پي آر نے فوجي افسران اور سپاہيوں کي شہادت کي تصديق کر دي ۔ طالبان نے اہم کمانڈر مولوي طور کي ہلاکت کي تصديق کر دي ہے۔ سوات ميڈيا سينٹر کے مطابق مسلح طالبان نے بدھ کي صبح کو تحصيل مٹہ کے علاقے سر بانڈہ ميں سکيورٹي فورسز پر حملہ کيا جس کے بعد فريقين کے درميان جھڑپ شروع ہوگئي۔ حکام کے مطابق اس جھڑپ کے دوران بيس کے قريب طالبان کو ہلاک کرديا گيا ہے۔ حکام کے مطابق علاقے ميں طالبان کي بڑھتي ہوئي کاروائيوں کے بعد ضلع سوات ميں دن کے ساڑھے بارہ بجے سے غير معينہ مدت تک کرفيو کے نفاذ کا اعلان کيا گيا ہے۔ادھر تحريک طالبان سوات کے ترجمان مسلم خان نے تازہ جھڑپ ميں اپنے پانچ ساتھيوں کي ہلاکت اور تين کے زخمي ہونے کي تصديق کي ہے۔ ترجمان نے تحصيل مٹہ کے علاقے وينئي اور سربانڈہ ميں جھڑپوں کے دوران تيس سيکورٹي اہلکار جاں بحق کرنے کا دعويٰ کيا ہے ۔ترجمان کے مطابق جھڑپوں ميں دو بکتر بند گاڑياں بھي تباہ کر دي گئيں ۔ انہوں نے دعويٰ کيا کہ پہلے سکيورٹي فورسز نے حملہ کيا جس کے بعد انہوں نے جوابي کاروائي کي۔ انہوں نے يہ دعويٰ بھي کيا کہ طالبان نے گزشتہ شب کو مالم جبہ ميں ايک آرمي گيسٹ ہاوس، پاکستان ٹورزم ڈويلپمنٹ کارپوريشن کے ہوٹل اور گل باغ ميں واقع ايک گرلز سکول کو دھماکہ خيز مواد سے اڑا ديا ہے۔ پاکستان ٹورزم ڈويلپمنٹ کارپوريشن کے اس ہوٹل کے ايک بڑے حصے کو طالبان نے ايک ماہ قبل نذر آتش کرديا تھا تاہم پچاس کمروں پر مشتمل جو حصہ محفوظ رہ گيا تھا اس سے تباہ کرديا گيا ہے۔ تحصيل مٹہ کے بالائي علاقوں ميں گن شپ ہيلي کاپٹروں کے ذريعہ طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا جا رہا ہے جبکہ طالبان نے مٹہ کے علاقے شکر دار ميں پتھروں سے روڈ بند کر ديا ہے۔ طالبان نے صوبائي وزرائ سے فوجي آپريشن رکوانے کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکي دي ہے کہ اگر آپريشن بند نہ کيا گيا تو وزرائ کے خلاف کارروائي کي جائے گي۔


 

 


 


 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan