BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Thursday,31 July 2008, 17:20 GMT 23:20 PST

 

سوات، گولہ باري اور گن شپ ہيلي کاپٹروں کي فائرنگ سے 25 طالبان اور22 شہريوں سميت47 سے زائد افراد جاں بحق۔مالم جبہ وادي ميں دو گرلز پرائمري سکول، چار باغ کے علاقے عالم گن ميں گرلز مڈل سکول نذر آتش ،مٹہ ميںپل بم سے اڑا ديا گيا۔آپريشن ميں حصہ لينے کیلئے ايف سي کے تازہ دم دستے مٹہ اور کبل پہنچ گئے،ضلع بھر ميں کرفيو نافذ ، بيشتر علاقوں ميں بجلي اور پاني کي فراہمي معطل        


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ  سوات

 سوات ميں عسکريت پسندوں کے خلاف سکيورٹي فورسز کي کارروائي کے دوسرے دن گولہ باري اور گن شپ ہيلي کاپٹروں کي فائرنگ سے 25 طالبان اور22 شہريوں سميت47 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ سوات ميں آپريشن راہ حق کا دوسرا مرحلہ جاري ہے۔ جمعرات کوکارروائي کے دوسرے دن سکيورٹي فورسز کا فائر کردہ مارٹر گولہ تحصيل کبل کے علاقے ديوئي ميں ايک گھر پر گرا۔ جس ميں ايک ہي خاندان کے دو بچوں اور خاتون سميت سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں ميں گھر کا سربراہ اور مقامي مسجد کے پيش امام فصيح ان کا بيٹا ڈاکٹر طاہر، نواسہ زين العابدين، بيٹي خالدہ ظريف اور دو بچے شامل ہيں۔ کبل ہي کے علاقہ سکئي ميں ايک اور گھر ميں مارٹر گولہ گرنے سے ايک ہي خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں ميں احمد، زيب، ارشد، سلميٰ، احمد، سدرہا ور بشريٰ شامل ہيں۔ تحصيل مٹہ کے علاقہ شنگوئي ميں گزشتہ روز گن شپ ہيلي کاپٹروں کي فائرنگ سے زخمي ہونے والے چودہ ميں سے دو افراد غني الرحمان اور کريم زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ مٹہ پوليس اسٹيشن کے قريب تين افراد کي لاشيں ملي ہيں۔ چھوٹا کالام کے علاقے ميں گن شپ ہيلي کاپٹر نے طالبان پر فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں پانچ طالبان اور دو مقامي افراد جاں بحق ہو گئے۔ کبل کے بالائي علاقوں ميں گولہ باري سے 20 طالبان ہلاک ہوگئے۔ تحصيل مٹہ کے علاقہ بوڈ بگرام اور لنڈے ميں بھي دو افراد ہلاک ہوگئے۔ کبل پوليس اسٹيشن اور وانئي چيک پوسٹ پر طالبا ن نے حملہ کيا۔سيکيورٹي فورسز کي جوابي کارروائي پر طالبا ن فرار ہوگئے۔طالبان کے ترجمان نے ايف ايم ريڈيو پر سکيورٹي فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک کرنے کا دعويٰ کيا ہے۔ تاہم پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے واضح کيا ہے کہ جمعرات کو سيکورٹي فورسز کا کوئي نقصان نہيں ہوا۔دريں اثنائ سوات مختلف واقعات ميں درجنوں افراد زخمي ہوگئے ہيں۔ چودہ زخمي سيدو شريف اسپتال لائے گئے ميڈيا کے نمائندوں کو ہيلي کاپٹر کے ذريعے آپريشن والے علاقوں ميں لے جانے والے ہيلي کاپٹر پر طالبان نے فائرنگ کي جس کے بعد پائلٹ ہيلي کاپٹر واپس لے آيا۔ ہيلي کاپٹر پر فائرنگ کے بعد کور کمانڈر سرحد کا دورہ سوات ملتوي کر ديا گيا۔ طالبان نے مالم جبہ وادي ميں دو گرلز پرائمري اسکول، چار باغ کے علاقے عالم گن ميں گرلز مڈل اسکول نذر آتش کر ديا۔ مٹہ کے علاقے خريذئے ميں ايک پل بم سے اڑا ديا گيا۔ شکردرہ اور چپريال ميں طالبان نے مين سڑکيں بھاري پتھر ڈال کر بدھ کے روز سے بند کر رکھي ہيں۔ گولہ باري سے مختلف علاقوں ميں درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ تحصيل مٹہ اور کبل کے بيشتر علاقوں ميں بجلي اور پاني کي فراہمي معطل ہے۔ شدت پسندوں نے مٹہ کے علاقہ خرے ڑ ئي ميں دھماکا خيز مواد سے پل تباہ کر ديا ۔ دوسري جانب سوات آپريشن ميں حصہ لينے کے ليے فرنيٹير کور کے تازہ دم دستے مٹہ اور کبل پہنچ گئے ۔ نواکلے ميں پوليس نے چھاپوں ميں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر ليا ۔آئي ايس پي آر کے مطابق ضلع بھر ميں جمعرات کي صبح دس بجے سے بارہ بجے تک دوگھنٹے کے وقفے کے بعد دوبارہ کرفيو نافذ کر ديا گيا ہے ۔ اس سے قبل اطلاعات میں بتایا گیاکہ سوات کی تحصیل کبل میں مارٹر گولہ گرنے سےتیرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔مختلف کارروائیوں میں دس سے زائد طالبا ن مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقے شاہ ڈیرائی سکئی میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔دیو لئی میں مقامی پیش امام کے گھر پر مارٹر گولہ گرنے سے پیش امام، ان کی بیوی اورپانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔نامعلوم شر پسندوں نے علاقہ کیشورہ میں دو اسکولوں اور خوازہ خیلہ کے علاقے عالم گنج میں ایک اسکول کو آگ لگا دی۔کبل کے ہی علاقے نصرت کلے میں اسکول ٹیچر احمد سید کے گھر پر گولا گرنے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی چینلز اور جنگ میڈیا گروپ کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقوں سر بانڈہ ،برمہ باما خیلہ ،پیوچار ،نمل اور گٹ شور میں سیکیورٹی فورسز کی گولا باری سے مقامی طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے جب کہ دس سے زائد طالبا ن ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ادھر کبل پولیس اسٹیشن اور وانئی چیک پوسٹ پر طالبا ن نے حملہ کیا۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی پر طالبا ن فرار ہوگئے۔کبل تھانے کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔شدت پسندوں نے مٹہ کے علاقہ خرے ڑ ئی میں دھماکا خیز مواد سے پل تباہ کر دیا ۔ سوات آپریشن میں حصہ لینے کے لیے فرنیٹیر کور کے تازہ دم دستے مٹہ اور کبل پہنچ گئے ہیں ۔ نواکلے میں پولیس نے چھاپوں میں پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بھر میں صبح دس بجے بارہ بجے تک کرفیو میں وقفے کے بعد دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل کے اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ سوات ميں جھڑپوں کے دوران مقامي گھروں پرگولے گرنے سے خواتين اوربچوں سميت9 افراد جاں بحق ہوگئے ہيں ملک کے شمالي علاقے سوات ميں ديولٹي کے مقام پر گزشتہ رات سيکورٹي فورسز اور مقامي طالبان کے درميان جاري جھڑپوں ميں متعدد گولے مقامي آبادي پر گرے ايک مکان پر گولہ گرنے سے سات افراد جاں بحق ہوئے جن ميں خواتين اوربچے بھي شامل ہيں جبکہ ايک اور گھر پر گولہ گرنے سے دو افراد جاںبحق ہوئے واضح رہے کہ ضلع سوات ميں سيکورٹي فورسز اور مقامي طالبان کے درميان منگل کے روز سے جھڑپيں جاري ہيں جس ميں متعدد طالبان ہلاک ہوگئے ہيں۔


 

 


 


 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan