|
ّپشاور
امريکي جاسوس طياروں کي پروازوں کا سلسلہ جاري
علاقے ميں خوف و ہراس پھيل گيا۔اہل علاقہ کا منتخب
نمائندوں سے اسمبلي ميں معاملہ اٹھانے کامطالبہ ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور
پاکستان کے قبائلي علاقوں سے ملحقہ صوبائي
علاقوں پر امريکي جاسوس طياروں کي پرواز وں کا
سلسلہ جاري ہے جس سے علاقے ميں خوف و ہراس پھيل
گياہے۔ايک نجي ٹي وي کے رپورٹ
کے مطابق حکومت اور مقامي طالبان کے درميان
مذاکرات کے بعد سے باجوڑ ايجنسي،شمالي وزيرستان
اور جنوبي وزيرستان ميں امريکي جاسوس طياروں کي
پروازيں مسلسل جاري ہيں۔امريکي جاسوس طيارے اب نيم
قبائلي علاقوں پر بھي پرواز کرنے لگے ہيں۔جن
علاقوں پر امريکي جاسوس طيارے خاص طور پر پرواز
کرتے ہيں ان ميں ايف آر بنوں،ايف آر لکي مروت اور
ايف آر ٹانک شامل ہيں۔امريکي جاسوس طياروں کي
پروازوں سے ان علاقوں ميں شديد خوف وہراس پايا
جاتا ہے۔اہل علاقہ کے عوام کے منتخب نمائندوں سے
مطالبہ کيا ہے کہ مسئلہ کو قومي اسمبلي ميں اٹھايا
جائے ۔
|