BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,11 Jun 2008, 09:08 GMT 15:08 PST

 

ّمہمند ايجنسي افغان فورسز کے حملے ميجر سميت 13اہلکار شہيد 40لاپتہ ہوگئے ۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ مہند ايجنسي

 مہمند ايجنسي ميں چوپانہ چيک پوسٹ پرسيکورٹي فورسز پر افغان نيشنل آرمي کي جانب سے فائرنگ کے نتيجے ميں ميجراکبرسميت
13 سيکورٹي شہيد ہوگئے ہيں جبکہ40لاپتہ اہلکاروں کي تلاش کا کام جاري ہے ۔ نجي ٹي وي کے مطابق گزشتہ روز نيٹو اور افغان فورسز شيخ بابا کے علاقے ميں چيک پوسٹ قائم کر نا چاہتے ہيں جس پر فرنٹيئر کور نے کہاکہ يہ ايک متنازعہ علاقہ ہے اوريہاں چيک پوسٹ قائم نہيں کي جاسکتي جس کے بعد حالات کشيدہ ہوگئے اطلاعات کے مطابق مہمند ايجنسي ميں واقع چيک پوسٹ سے افغانستان کي جانب سے گزشتہ شب حملے کے بعد ميجراکبرسميت 13 افراد کي لاشيں برآمد ہوچکي ہيں جن کو ہيلي کاپٹر کے ذريعے پشاور منتقل کرديا گيا ہے ۔سرکاري ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مہمند ايجنسي کے سرحدي علاقے چوپاڑہ پر افغان فورسز نے حملہ کيا جس ميں خود کار اور بھاري ہتھياروں کا استعمال کيا گيا اور آرٹلري شيل بھي فائر کئے گئے سکيورٹي فورسز نے بھي جوابي کارروائي کي ۔ ذرائع کے مطاقب چوپاڑہ کے قريبي علاقے گورہ پانڑہ ميں بھي پچاس سکيورٹي اہلکار تعينات تھے اور حملے کے بعد ان ميں سے صرف دس سکيورٹي اہلکاروں سے رابطہ کيا جاسکا ہے ۔عيني شاہدين کے مطابق دو اتحادي طياروں نے بھي سرحدي حدود کي خلاف ورزي کرتے ہوئے پاکستاني حدود ميں بہادر قلعے اور گلونو قلعے پر بمباري کي تاہم فوري طورپر کسي جاني نقصان کي اطلاع نہيں ملي نجي ٹي وي کے مطابق منگل کي رات گئے امريکي طياروں نے بھي قبائلي علاقوں ميں بمباري کي ہے ۔ اس سے قبل واقعہ کي تفصيلات بتاتے ہوئے ڈي جي آئي ايس پي آر ميجر جنرل اطہر عباس نے اتحادي افواج کي طالبان کے ساتھ جھڑپ کي تصديق کي تھي اور انہوں نے کہا تھا کہ اتحادي افواج کي طالبان کے ساتھ جھڑپ ہوئي ہے سيکورٹي فورسز سے نہيں ۔انہوں نے طالبان سے جھڑپ ميں اتحادي افواج کي جانب سے فضائي قوت کے استعمال کي بھي تصديق کي تھي۔واضح رہے کہ امريکي جاسوس طيارے کئي دنوں سے پاکستاني حدود کي خلاف ورزي کررہے ہيں 
دریں اثنا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک ترجمان نے مزکورہ واقعہ میں گیارہ سیکیوریٹی اہلکاروں کے ھلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف اس واقعہ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔بلکہ ان کی فوج ھر قسم جارحیت کے خلاف اپنی شہریوں اور سپاہیوں کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan