|
ّڈيراسماعيل
خان ، مسجد ميں دھماکہ سے بچے سميت چار افراد جاں
بحق اور دو زخمي ہو گئے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ڈيرہ اسماعيل خان
ڈيراسماعيل خان ميں محلہ روشن چراغ میں امام
بارگاہ کے قریب مسجد ميں دھماکے سے بچے سميت چار
افراد جاں بحق اور دوزخمي ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق
پير کو ڈيراسماعيل خان کے
اندرون شہر ميں واقع امام بارگاہ سے ملحقہ مسجد
ميں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتيجے ميں بچے سميت
چار افراد محمد آصف ظہير رياض حسين اور وقاص موقع
پر جاں بحق اور دو شديد زخمي ہوگئے زخميوں ميں پيش
امام مولانا حفيظ اللہ اور عصمت اللہ شامل ہيں
جنہيں فوري طورپرڈسٹرکٹ ٹيچنگ ہسپتال ڈيرہ منتقل
کردياگيا۔واقعہ کے بعد سکيورٹي اہلکاروں نے علاقے
کو اپنے گھيرے ميں لے ليا۔تاہم فوري طورپر دھماکے
کي نوعيت معلوم نہيں ہوسکي۔
|