BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Thursday,19 Jun 2008, 17:40 GMT 23:40 PST

 

ّپارہ چنار جانے والے کانوائے پر صدہ کے علاقہ ميں حملہ ، چار جاں بحق ، جوابي کارروائي ميں پانچ افراد ہلاک۔ایک اور واقعے میں صدہ جیل توڑ کر پینتیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ جنوبي پارہ چنار

 پارہ چنار جانے والے کانوائے پر صدہ کے علاقہ ميں مسلح افراد کے حملے کے نتيجے ميں چار افراد جاں بحق دو زخمي ہوگئے ، سيکورٹي فورسز کي جوابي کارروائي اور حملہ آوروں کے ٹھکانوں پر ہيلي کاپٹروں کي شيلنگ سے پانچ افراد ہلاک ، تيس زخمي ہوگئے ، ذرائع کے مطابق پارہ چنار جانے والے کانوائے پر مسلح شرپسندوں نے صدہ ميں خود کار ہتھياروں سے حملہ کيا جس کے نتيجے ميں ڈرائيور ذوالفقار حسين سميت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمي ہوگئے ، کانوائے ميں شامل سيکورٹي اہلکاروں نے جوابي کارروائي کي اور گن شپ ہيلي کاپٹروں سے بھي حملہ آروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا گيا جس کے نتيجے ميں پانچ سے زائد افراد ہلاک جبکہ تيس سے زائد زخمي ہوگئے ، اسسٹنٹ پوليٹيکل ايجنٹ عطا الرحمن نے بتايا کہ تيس زخميوں کو صدہ ہسپتال پہنچا ديا گيا ہے ، انہوں نے صدہ بازار ميں مسلح افراد کے ہاتھوں سامنے سے لدے تين ٹرکوں کو جلائے جانے کي تصديق کي ہے تاہم عيني شاہدين کے مطابق سامان سے بھرے چار ٹرکوں کو صدہ مين بازار ميں لوٹ ليا گيا اور نذر آتش کيا گيا جبکہ چار ٹرکوں کو سامان سميت جلا ديا گيا ، دوسري جانب پوليٹيکل حکام نے علاقہ پير قيوم کے باشندوں کو وارننگ دي ہے کہ اگر فوري طور پر کانوائے پرحملہ کرنے والے ملزمان حکومت کے حوالے نہ کئے گئے تو کارروائي کا آغاز کيا جائے گا ممکنہ حکومتي کارروائي سے بچنے کيلئے پير قيوم کے باشندوں نے اپنے مکانات خالي کر کے علاقے سے نقل مکاني شروع کردي ہے ، طوري قبيلے کے رہنمائ علي اکبر طوري نے کہا ہے کہ اگر حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائي نہ کي گئي تو علاقے ميں ايک بار پھر کشيدگي مزيد بڑھ سکتي ہے ۔
دریں اثنا کرم ايجنسي کے صدہ جيل سے پینتیس قيدي مين گيٹ توڑ کر فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے ، فرار ہونے والے قيديوں ميں کوئي قيدي دوبارہ گرفتار نہ ہوسکا ، اسسٹنٹ پوليٹيکل ايجنٹ عطائ الرحمن نے بتايا کہ جيل ميں قيديوں نے بلوہ کر کے مين گيٹ کو توڑ ديا اور ليويز اہلکاروں کي جانب سے فائرنگ کے باوجود پینتیس قيدي فرار ہونے ميں کامياب ہوگئے ، قيديوں کي گرفتاري کيلئے دو مختلف علاقوں ميں چھاپے مارے گئے ، تاہم کوئي قيدي دوبارہ گرفتار نہ ہوسکا ، عطائ الرحمن نے بتايا کہ فرار ہونے والے قيديوں ميں قتل کے کيس ميں ملوث چار افراد کے علاوہ مختلف نوعيت کے کيسز ميں ملوث افراد شامل تھے ، تاہم قيديوں کے فرار اورفائرنگ کے واقعے ميں کوئي قيدي يا ليويز اہلکار زخمي نہيں ہوا ، عيني شاہدين کے مطابق شام سے ہي بعض مسلح افراد جيل کے چکرکاٹتے رہے اور قيديوںکے فرار کے وقت بھي جيل کے ملحقہ علاقوں سے بھي فائرنگ کرتے رہے ، تحريک حسين کے رہنمائ اور سابق سينيٹر علامہ سيد عابد حسين الحسيني نے کہا کہ قيديوں کا فرار ہونا کرم ايجنسي ميں امن وامان کي صورتحال مزيد خراب کرنے کي ايک سازش ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan