|
ّپشاور
سے آغوا کئے گئےسولہ مسیحی آفراد تحصیل باڑہ میں
پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور
خیبر ایجنسی سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے
کہ پشاور کے اکیڈمی ٹاؤن سے آغوا کئے گئے سولہ
مسیحی آفرادکو تحصیل باڑہ میں پولیٹیکل
انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق
مسیحی آفراد کو پشاور سے اس وقت آغوا کیا گیا تھا
جب وہ ایک مزہبی تہوار میں شرکت کے لئے جا رہے
تھے۔موصلہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سولہ
مغویوں کو آج خیبر ایجنسی کی تنظیم لشکر اسلام نے
تحصیل باڑہ میں پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا
ہے۔میڈیا کے مطابق تنظیم لشر اسلام کے ترجمان کا
کہنا ہے کہ وہ مسیحی آفراد کے اغوا میں لوث
نہیں،مغویوں کو مقامی آفراد نے انہوں کے حوالے کیا
ہے۔
واضح رہے کہ ھفتہ کے روز مسیحی آفراد کے آغوا کی
خبر منظر عام پر آتے ہی صوبہ سرحد کی حکومت نے
مزکورہ علاقے کے ایس ایس پی ،ایس پی اور ایس ایچ
او کو معطل کر دیا تھا۔جبکہ قانون نافذ کرنے والے
اداروں کو مسیحی آفراد کے بازیابی کے لئے سخت
احکامات جاری کئے تھے۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے
میڈیا کو بتایا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آغواکار کون
لوگ ہے تاہم سردست کچھ بتا نہیں سکتے۔پشاور سے
موصولہ اطاعات میں بتایا گیا تھا کہ پچیس مسیحی
آفراد کو اغوا کیا گیا ہےاورصوبائی حکومت نے بھی
ان کی تصدیق کی تھی۔تاہم آج سولہ مسیحی آفراد کو
پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے۔
|