|
خیبر ایجنسي ميں مقامي طالبان نے سیکورٹي فورسز
کےسولہ اہلکار اغوا اور تین زخمی ہو گئے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ خیبر ایجنسي
نامعلوم آغوا کاروں نے خیبر ایجنسي کے علاقے
ميں سیکورٹي فورسز کےسولہ اہلکاروں کواغوائ کرلیا
ہے صوبہ سرحد کے علاقے خیبر ایجنسي کي مقامي
انتظارمیہ کے عہدیدارفضل محمود
کے
مطابق خیبر ایجنسي کے علاقے ميں اتوار اور پیر کي
درمیاني شب مسلم افراد نے خاصہ دار فورس کي دوچیک
پوسٹوں پر بھاري ہتھیاروں سے حملہ کردیا اورسولہ
اہلکاروں کواغوائ کرلیا عہدیدار کے مطابق ان مسلح
افراد کا تعلق مقامي طالبان تنظیم سے ہے اور خاصہ
دار فورس کے ساتھ یہ جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے تک
جاري رہے انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے دوران تین
اہلکار زخمي بھي ہوئے جنہيں مقامي ہسپتال منتقل
کردیاگیا ہے عہدیدار کے مطابق مغوي اہلکاروں کي
تلاش شروع کردي گئي ہے واضح رہے کہ خیبر ایجنسي
ميں ممکنہ خود کش حملہ آور کے گرفتار ہونے کے چند
گھنٹے بعد اسي علاقے ميں یہ کارروائي کي گئي ہے۔
|