|
خيبرايجنسي‘ باڑہ ميں خودکش بم دھماکہ‘10
افراد جاں بحق ‘20سے
زائد زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ پشاور
خيبرايجنسي کے علاقے باڑہ ميں خودکش بم دھماکے ميں10
افراد جاں بحق اور20سے
زائد زخمي ہوگئے ہيں خيبرايجنسي کے علاقے باڑہ ميں
برکمبل خيل کے مقام پرجمعرات کي صبح مذہبي تنظيم
امربالمعروف ونہي عن المنکر کے دفتر ميں خود کش بم
دھماکہ ہوا جس کے نتيجے ميں10
افراد جاں بحق اور20سے
زائد زخمي ہوگئے ہيں زخمي ہونے والے افرادميں رحمت
شاہ عبدالحکيم‘ عمران‘ عبدالرحمان‘ خيال حيدر‘ گل
اکبر‘ يعقوب شاہ شامل ہيں جنہيں پشاورکے مختلف
اہسپتالوں ميں منتقل کردياگيا ہے تنظيم کامرکزايک
جامعہ مسجد ميں قائم تھا جوگزشتہ آٹھ سالوں سے کام
کررہا ہے جائے وقوعہ سے خود کش حملہ آور کے جسم کے
ٹکڑے مل گئے ہيں جس کي عمر17
سے18سال
تک بتائي گئي ہے خود کش حملے ميں اصل نشانہ تنظيم
کے سربراہ حاجي نامدارخان تھے جو حملے ميں بال بال
بچ گئے ہيں ۔
|