|
کراچی، دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے
6
افراد ہلاک
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لیاری
کراچي کے علاقے لياري کے محلہ علي محمد ‘
نواں لين لياري جنرل اسپتال کے قريب دو مسلح
گروہوں ميں تصادم کے نتيجے ميں
6
افراد ہلاک ہوگئے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے
والے کي تعداد
چار
ہے جن کي لاشيں لياري جنرل اسپتال کے قريب پڑي
ہوئي ہيں ‘ مسلح تصادم رحمن ڈکيت اور ارشدپپو کے
ساتھي غفار ذکري کے مسلح کارندوں کے درميان ہوا جس
ميں دو طرفہ فائرنگ اور دستي بم پھٹنے سے
6
افراد ہلاک ہوگئے ۔ ڈي ئي جي ساؤتھ اقبال محمود
جائے وقوع پر موجود ہيں اور ان کا کہنا ہے کہ يہ
ہمارا فائنل راؤنڈ ہے اور اس پريشن کو ختم نہيں
کريں گے بلکہ اس کا دائرہ کار وسيع کيا جائے گا ۔
ڈي ئي جي اقبال محمود نے مزيد بتايا کہ علاقے ميں
چھوٹي چھوٹي تنگ گليوں ميں مسلح دہشت گرد موجود
ہيں اور پوليس کو ان تنگ گليوں ميں جانے ميں شديد
مشکلات پيش رہي ہيں جبکہ پوليس کو بکتر بند گاڑيوں
کي شديد کمي کا سامنا ہے جس کے سبب ہم نے بکتر بند
گاڑياں اور مزيد نفري طلب کرلي ہے جس کے بعد پريشن
کا دائرہ کار وسيع کرديا جائے گا ۔ ٹي پي او لياري
کے مطابق آپريشن ميں
150پوليس
اہلکار،بکتر بند گاڑياں اور موبائليں حصہ لے رہي
ہيں۔
|