|
ّنوشہرہ‘
پبي ميں چيني سے بھرا ٹرالر فٹ پاتھ پر چڑھ دوڑا‘
ويگن پر جا گرا‘16
افراد جاں بحق‘متعدد زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نوشہرہ+ رسالپور
نوشہرہ ميں پبي کے مقام پر چيني سے بھرا کنٹينر فٹ
پاتھ پر چڑھ دوڑا‘
16
افراد جاں بحق متعدد زخمي زخميوں کو نوشہرہ ڈي ايچ
کيو پبي ہسپتال اور پشاور کے ہسپتالوں ميں منتقل کر
ديا گيا مزيد ہلاکتوں کا خدشہ ضلعي حکومت‘ ضلعي
پوليس‘موٹروے پوليس اور عوام نے امدادي کاروائيوں
ميں بڑھ چڑھ کر حصہ ليا اطلاعات کے مطابق نوشہرہ
کے قريب پبي کے مقام پر مين جي ٹي روڈ پر چيني سے
بھرا کنٹينر ڈرائيور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر
چڑھ دوڑا جس سے فٹ پاتھ پر بيٹھے تمام چھابڑي فروش
زخمي ہوئے جبکہ فٹ پاتھ سے الٹ کر ايک مسافر ويگن
پر بھي چڑھ گيا جس سے ويگن ميں سوار
10
افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے حادثے کي خبر ملتے
ہي نوشہرہ کي ضلعي حکومت نوشہرہ ضلعي پوليس
انتظاميہ‘ موٹروے پوليس سميت نوشہرہ پبي اور گرد و
نواح کے عوام امدادي کاروائيوں کيلئے جائے حادثہ
پر پہنچ گئےکنٹينر کو کرينوں کے ذريعے سيدھا کيا
گيا واضح رہے کہ جائے حادثہ پر صوبہ سرحد حکومت کے
ترجمان صوبائي وزير اطلاعات مياں افتخار حسين بھي
پہنچ گئے اور امدادي کاروائيوں کي مانيٹرنگ کرتے
رہے نوشہرہ کے تمام ہسپتالوں ميں ايمر جنسي نافذ
کر دي گئي موٹروے پوليس کے حکام نے کہا ہے کہ
حادثہ تيز رفتاري کے باعث پيش آيا ہے کيونہ چيني
سے بھرا ٹرک يک دم ڈرائيور سے بے قابو ہو کر فٹ
پاتھ اور پھر فٹ پاتھ سے سيدھا سڑک پر ايک مسافر
ويگن پر جا گرا حادثہ ہوتے ہي نوشہرہ پبي کے مقام
پر مين جي ٹي روڈ ہر قسم کي ٹريفک کيلئے بند ہو
گئي گاڑيوں کي لمبي لمبي قطاريں لگ گئيں اور گرمي
کي شدت کي وجہ سے مسافروں کو شديد دشواريوں کا
سامنا کرنا پڑانوشہرہ ٹريفک پوليس کے اکثر اہلکار
امدادي سرگرميوں کے ساتھ ساتھ مسافروں کو پاني بھي
پلاتے رہے بعد ازاں مين جي ٹي روڈ کو دوبارہ ہر
قسم کي ٹريفک کيلئے کھول ديا گيا جبکہ اس حادثے
ميں نقصان کا تخمينہ کروڑوں روپے لگايا جاتا ہے ۔
|