BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Friday,16 May 2008, 09:43 GMT 14:43 PST

 

ّشمالي وزيرستان حکومت اور محسود قبائل کے جرگے نے مزيد 29قيديوں کو ايک دوسرے کے حوالے کرديا


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ميرانشاہ

قبائلي علاقے شمالي وزيرستان کي تحصيل رزمک ميں حکومت اور محسود قبائل کے جرگے نے مزيد
29 قيديوں کو ايک دوسرے کے حوالے کرديا ہے جبکہ محسود علاقے ميں فوج نے تين مقامات سے واپسي شروع کر دي ہے رہا ہونے والوں ميں افغانستان ميں پاکستان کے مغوي سفير طارق عزيز الدين شامل نہيں ۔ اطلاعات کے مطابق رہا ہونے والوں ميں جنوبي وزيرستان سکاوٹس فورس کے 6 اہلکار اور بيت اللہ گروپ کے 23 مقامي طالبان شامل ہيں۔ مقامي انتظاميہ نے قيديوں کے تبادلے کي تصديق کردي ہے۔ حکام نے کہاہے کہ محسود قبائل کے جرگے کے ساتھ بات چيت ميں حکومت کي جانب سے مقامي انتظاميہ اور فوجي اہلکار شامل تھے۔مقامي لوگوں کے مطابق طالبان کے رہا ہونے والے23 طالبان ميں سے 6ميرانشاہ اور3 ڈيرہ اسماعيل خان سنٹر جيل سے لائے گئے تھے رہائي پانے والوں ميںکوئي غيرملکي شامل نہيں ۔ دوسري جانب برطانوي خبر ادارے نے سرکاري ذرائع کے حوالے سے بتايا کہ محسود علاقہ ميں فوج نے تين مقامات سے واپسي شروع کردي ہے جن ميں کوٹ کائي، چگملائي اور سپنکئي راغزئي شامل ہيں۔ انتظاميہ کے ايک اہلکار نے دو دن قبل کہا تھا کہ رہائي کے مرحلے کے بعد جنوبي وزيرستان ميں بعض علاقوں سے فوج کي واپسي شروع ہوجائیگي۔ طالبان کي طرف سے رہائي پانے والے قيديوں ميں افغانستان ميں پاکستان کے سفير طارق عزيزالدين شامل نہيں جنہيں پشاور سے افغانستان جاتے ہوئے خيبر ايجنسي سے اغوائ کيا گيا تھا۔ ياد رہے کہ حکومت اور محسود قبائل کے دو سرکردہ ملک اکرام الدين اور امير محمد کے کامياب مذاکرات کے بعد حکومت اور بيت اللہ گروپ کے قيديوں کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔ گزشتہ چار روز سے بيت اللہ گروپ کے پچپن افراد اور سکيورٹي فورسز کے اٹھارہ اہلکار رہا ہوئے ہيں۔
 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan