|
ّکوہاٹ
روڈ پر بم دھماکہ‘ ايک سائيکل سوار جاں بحق ‘4
سکيورٹي اہلکاروں سميت
8افراد
شديد زخمي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ کوہاٹ
کوہاٹ روڈ پر بم دھماکہ سے ايک سائيکل سوار
جاں بحق جبکہ چار سکيورٹي اہلکاروں سميت
8افراد
شديد زخمي ہو گئے ايس پي وقار الدين کے مطابق صوبہ
سرحد کے علاقے کوہاٹ ہنگو روڈ پر پشاور چوک کے
قريب سائيکل ميں نصب ٹائم بم اس وقت دھماکے سے پھٹ
گيا جب سکيورٹي فورسز کي گاڑي روڈ پر گزر رہي تھي
دھماکے سے ايک سائيکل سوار جاں بحق جبکہ چار
سکيورٹي اہلکاروں سميت
8
افراد زخمي ہو گئے ہيں جنہيں طبي امداد فراہم کرنے
کيلئے سي ايم ايچ راولپنڈي منتقل کر ديا گيا ہے
زخمي ہونے والے سکيورٹي اہلکاروں ميں ايس پي وقار
الدين‘رحيم‘ فريد اور واحد شامل ہيں وقارالدين کے
مطابق سکيورٹي فورسز کي گاڑي بنوں سے باڑہ چنارجا
رہي تھيتحريک طالبان کے درہ آدم خيل کے مقامي
کمانڈر محمد نے حملے کي ذمہ داري قبول کر لي
دھماکے کے بعد علاقے کو گھيرے ميں لے ليا گيا ہے
اور سکيورٹي اہلکاروں نے اسلحہ کي بھاري کھيپ ہنگو
سے پشاور سمگل کرنے کي کوشش ناکام بنا دي اور ايک
ملزم کو گرفتار کر ليا جس سے تحقيقات شروع کر دي
گئي ہے ۔
|