|
ّسنٹرل
جيل ميانوالي ميں سزائے موت کے
273
قيدي،225
نے اپيليں کررکھي ہيں
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ميانوالي
سنٹرل جيل ميانوالي ميں سزائے موت کے مجموعي طورپر273
قيدي پابند سلاسل ہيں جبکہ کل
68
قيديوں کو رکھنے کي گنجائش ہے ان قيديوں ميں سے
225
قيديوں کي ماتحت عدالتوں کے فيصلہ
کے خلاف اپيليں لاہور ہائي کورٹ
26
قيديوں کي اپيليں سپريم کورٹ ،3
قيديوں کي فيڈرل شريعت کورٹ آف پاکستان جبکہ
9
قيديوں کي رحم کي آخري اپيليں صدر پاکستان کے پاس
زير سماعت ہيں ياد رہے کہ
273
قيديان برائے سزائے موت ميں سے
10
قيديوں کي صدر پاکستان پرويزمشرف مسترد کرچکے ہيں
جن پر ڈيتھ وارنٹس جاري ہونے باقي ہيں جن دس
قيديان سزائے موت کي رحم کي آخر اپيليں صدر اسلامي
جمہوريہ پاکستان مسترد کرچکے ہيں ان ميں سے چند
قيديوں کي سزائے موت پر عملدرآمد صدر پاکستان نے
عارضي طورپر ملتوي کررکھا ہے جبکہ کچھ قيديان
سزائے موت کي سزا پر عملدرآمد اور تاريخ مقرر کرنے
کيلئے جيل انتظاميہ نے مختلف سيشن ججز کومراسلہ
جات تحرير کرديا ہے آئندہ چند روز تک ان کے بليک
وارنٹ جاري ہونے کي توقع ہے ۔
|