|
ّڈيرہ
اسماعيل خان ‘ پيشي کيلئے عدالت جانے والے ايک ہي
خاندان کے
4
افراد قتل‘پيچھا کرنے پر پولیس اہلکار کو بھي موت
کے گھاٹ اتار دياگيا۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ڈيرہ اسماعيل خان
ڈيرہ درابن روڈ پر گاؤں کوٹلہ سيدان کے قريب زکوڑي
قبرستان نے چند قدم کے فاصلے پر پير کي صبح ساڑھے
آٹھ بجے موٹر سائيکل پر سوار دو نامعلوم دہشت
گردوں نے کلاشنکوفوں سے فائرنگ کر کے پوليس
کانسٹيبل سميت پانچ افراد کو قتل کر ديا اور فرار
ہو گئے تفصيلات کے مطابق چنگ چي رکشہ پر ايک ہي
گھرانے کے چار افراد ريٹائرڈ تحصيلدار بشير حسين
شاہ اس کا بھائي کفايت شاہ‘حسين شاہ اور غيور عباس
شاہ کالعدم سپاہ صحابہ کے ايک رکن کے مقدمہ قتل کے
سلسلے ميں ضلع کچہري پيشي کيلئے جا رہے تھے کہ
درابن روڈ پر زکوڑي قبرستان سے چند قدم کے فاصلے
پر سپيڈ بريکر کي وجہ سے چنگ چي رکشہ رکا جہاں
پہلے سے موجود موٹر سائيکل دو نامعلوم افراد نے
کلاشنکوفوں سے فائرنگ کر کے رکشہ ميں سوار چاروں
مذکورہ افراد کو قتل کر ديا اور دونوں نامعلوم
افراد فرار ہونے کي کوشش کررہے تھے کہ اچانک آنے
والے یوليس کانسٹيبل قسمت اللہ نے انہيں پکڑنے کي
کوشش کي ملزمان اپنا موٹر سائيکل او ر ايک چادر
موقع پر چھوڑ کر نزديکي علاقہ جمشيد ٹاؤن کي جانب
بھاگے پوليس کانسٹيبل نے خالي ہاتھ ان کا پيچھا
کيا تو ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے بھي قتل کر ديا
علاقے ميں شديد خوف و ہراس پھيل گيا۔ پوليس کي
بھاري نفري نے جمشيد ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو
گھيرے ميں لے ليا، پوليس ذرائع کے مطابق واقعہ
فرقہ ورانہ دہشت گردي ہے۔
|