|
ّہنگوطالبان
کي ڈاکوؤں اور چوروں کو وارننگ، ناجائز کاروبار
ختم کر کے اچھے کام کريں ورنہ نقصان کے ذمہ دار
خود ہوں گے۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ہنگو
ہنگو کے علاقہ بليامينہ ميں طالبان کے نام سے
دھمکي آميز خطوط موصول ہوئے ہيں جس ميں طالبان نے
آخري وارننگ دي ہے اور يہ ہدايت جاري کي ہے کہ
بليامينہ يونين کونسل
ميں
جتنے ڈاکو اور چور موجود ہے وہ سب اپني مرضي سے
اپنے آپ کو ہمارے حوالے کر دے تو سب کے ساتھ انصاف
کيا جائے گا اور ان کے ساتھ ساتھ تمام چرس ، افيوم
، شراب فروخت کرنے والوں کو اطلاع دي جاتي ہيں کہ
جلد از جلد ناجائز کاروبار ختم کر کہ اچھے کام
شروع کريں اور اگر ہماري باتوں پر عمل نہيں کيا
تواپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے اور اسلامي
قانون کے مطابق سزائيں دي جائيں گي ياد رہے کہ اس
سے چند روز پہلے ھنگو ميں طالبان کے نام سے خطوط
موصول ہوئے تھے جس ميں تمام ڈاکوؤں کو اپنے آپ کو
طالبان کے حوالے کرنے کا حکم کيا گيا تھا اور
حجاموں پر داڑھي منڈوانے پر پابندي لگائي گئي تھي۔
واضح رہے کہ وزیرستان، سوات، باجوڑ اور درہ آدم
خیل کے بعد ہنگو میں طالبان تحریک زور پکڑتا جا
رہا ہے،باقائدہ بازاروں میں مسلح طالبان کے گشت
کرنے کی خبریں بھی روز روز موصول ہو رہی ہے۔ہنگو
تین قبائلی ایجنسیوں اورکزئی ایجنسی،کرم ایجنسی
اور وزیرستان ایجنسی کے درمیان میں واقع ہے۔
|