BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,28 May 2008, 09:53 GMT 14:53 PST

 

ّباجوڑ گاؤں ميں دھماکہ خیز مواد پٹھنے سے کمانڈر سمیت8افرار ہلاک،2 زخمي۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ باجوڑ ایجنسي

باجوڑ ایجنسی کے سر حدی علاقے سالار زئی میں عسکریت پسندوں کی گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں آٹھ شدت پسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے  باجوڑ ایجنسي کے علاقے سالار زئي ميں بدھ کي صبح عسکریت پسندوں کي بارود سے بھري گاڑي تیز رفتاري کے باعث پہاڑ سے ٹکرانے کي وجہ سے زور دار دھماکہ سے پھٹ گئي جس کي وجہ سے اس ميں سوار
8افراد ہلاک ہوگئے ہلاک ہونے والے افراد ميں قاري ثاقب شامل ہیں قاري ثاقب عسکریت پسندوں کے اہم مقامي لیڈر تھے دھماکہ سے دوافراد زخمي بھي ہوئے ہیں ۔  
 زخمیو ں کو عنایت کلے بازار میں ایک پرائیوٹ کلینک پہنچا دیا گیا جس کے بعد شدت پسندوں نے پو رے علاقے کو حفاظتی انتظامات کے تحت گھیرے میں لے کر بازار کو سیل کر دیا ہے جانبحق ہو نے والوں میں شدت پسند کمانڈر قاری ثاقب بھی شامل ہیں.نجی ٹی وی کے مطابق  شدت پسند وں کے ذرائع نے رابطہ کر نے پر واقعے میں صرف دس افراد کے زخمی ہو نے کی تصدیق کی ہے۔ دو سری جا نب امریکی جا سوس طیاروں نے باجوڑ ایجنسی کے مختلف علاقوں پر پر وازیں شروع کر دی ہیں تاہم طیاروں سے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی گئی ہے ۔
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan