|
ّوہاڑي
ميں مدرسے کے استاد کا سات سالہ نابينا طالب علم
پر وحشيانہ تشدد حالت غير ہونے پر کمرے ميں بند کر
کے فرار۔ اہل محلہ نے دروازہ توڑ ا تو طالبعلم جاں
بحق ہو چکا تھا وزير اعظم کي ہدايت پر ملزم کو
گرفتار کر ليا گيا ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد + وہاڑي
وہاڑي کے نواحي گاؤں گيارہ ڈبليو ميں مدرسے کے
استاد نے سبق ياد نہ کر نے پر سات سالہ نابينا
طالب علم کوشديد تشدد کا نشانہ بنايا جس کے نتيجے
ميں طالب علم جاں بحق ہوگيا وزير اعظم سيد يوسف
رضا گيلاني نے نوٹس ليتے ہوئے واقعہ کي تحقيقات کا
حکم دے ديا ۔تفصيلات کے مطابق وہاڑي کے نواحي گاؤں
گيارہ ڈبليو ميں واقع مدرسہ عبد الطيف کے استاد
قاري ضيائ الدين نے سات سالہ نابينا طالب علم محمد
عاطف ولد محمد فياض کو سبق ياد نہ کرنے پر تشدد کا
نشانہ بنايا بعد ميں اس کي ٹانگو ں ميں رسہ ڈال کر
چھت کے ساتھ الٹا لٹکا ديا طالب علم کي جب حالت
غير ہوئي تو استاد تالہ لگا کر فرار ہو گئے اہل
محلہ کو جب اس کي اطلاع تو انہوںنے دروازہ توڑ ا
تو اس وقت طالب علم اللہ کو پيار ا ہو چکا تھا
واقعہ کي فوري طورپر پوليس کو اطلاع دي گئي پوليس
نے موقع پر پہنچ کر نعش اپنے قبضے ميں لے لي بعد
ميں وزير اعظم نے واقعہ کا فوري طورپر نوٹس ليتے
ہوئے متعلقہ حکام کو تحقيقات کا حکم ديديا وزير
اعظم سيکرٹريٹ کي جانب سے آئي جي پنجاب کو ہدايت
کي گئي کہ ملزم کو فوري طورپر گرفتار کيا جائے جس
پر وہاڑي پوليس نے آئي جي کي ہدايت پر ٹيميں تشکيل
دے کر ملزم کے گھرپر چھاپہ مارکر گرفتار کر ليا اس
کے خلاف مقدمہ درج کر ليا گيا ہے ۔
|