|
ّدوسال
قبل قتل کيے گئے صحافي حيات اللہ کے بچے کسمپرسي
کي زندگي گزاررہے ہيں،حکومت سے مالي امداد کی اپیل ۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ميرانشاہ
شمالي وزيرستان میں دو سال قبل قتل کئے جانے والے
معروف صحافی حیات آللہ کے انتہائی کسمپرسی اور
لاچارگی میں زندگی گزار رہے ہیں۔اس سلسلے میں
شمالي وزيرستان کے
عوام
اور صحافيوں نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ دو سال
قبل بے دردي سے قتل کيے جانے والے صحافي حيات اللہ
کے بچوں کو مالي امداد دينے اور ماہانہ کفالت کا
مطالبہ کيا ہے حکومت سے کہا گيا ہے کہ جس طرح
باجوڑ ميں قتل کيے جانے والے صحافي محمد ابراہيم
جان کے
ورثائ کي مالي امداد کي گئي ہے اسي طرح شہيد حيات
اللہ کے لواحقين کي بھي امداد کي جائے اپيل ميں
کہا گيا ہے کہ ايک سال قبل حيات اللہ کي بيوہ بھي
اس حملہ ميں شہيد ہوگئي تھيں اب حيات اللہ کے بچے
لاچارگي کے عالم ميں زندگي گزاررہے ہيں حکومت ان
کي مالي امداد کرے اور ان کي تعليم وتربيت اپنے
ذمہ لے۔
|