|
سوہاجوڑا پہن لیا، اب ”سہاگن” بنوں گی۔ نرگس
رپورٹ:
راجہ عظمت کیانی بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ راولپنڈی
نامور اداکارہ نرگس نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے
فوری بعد نئی فلم ”سہاگن” کی شوٹنگ میں حصہ لوں گی
اور سوہا جوڑا کے بعد سہاگن بھی ایک بہترین اور
خواتین کے مسائل پر مبنی فلم ثابت ہو گی۔ بی بی سی
ون ڈاٹ نیٹ سے ایک ملاقات میں نرگس نے کہا کہ
سوہاجوڑا میں خواتین نے میرے کردار کو بہت پسند
کیا ہے جس پر میں انکی بہت شکر گزار ہوں اور میری
کوشش ہو گی کہ سہاگن بھی خواتین کی امنگوں پر پوری
اترے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے ہدایتکار پرویز
رانا اور فلمساز زبیر چاہ ہیں۔ فلمسٹار نرگس نے
کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ موجودہ فمی بحران میں
اپنی صنعت میں سرمایہ کاری کر کے اپنی صنعت کے ہنر
مندوں، فنکاروں اور دیگر لوگوں کو فائدہ پہنچاوں۔
جو لوگ ہمسایہ ملک بھارت کی فملمیں دیلیز کر کے
فلم انڈسٹری کی ترقی کی باتیں کرتے ہیں وہ غلطی پر
ہیں، ہم اپنی ہی فلموں کو بہتر بنا کر بین
الاقوامی سطح پر فلمی صنعت کو فروغ دے سکتے ہیں
اور اس سلسلہ میں میں نے کام کا آغاز کر دیا ہے
اور یہ مشن جاری رہیگا۔
|