BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Sunday, 30  December 2007, 11:45 GMT 16:45 PST

 
 سانحہ بینظير کيوجہ سے فلم انڈسٹری کو
20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان


رپورٹ: بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور

عيدالاضحي پر ريليز ہونیوالي نئي فلموں اور تھيٹر ڈراموں کو سانحہ بینظير کي وجہ سے ملک بھر کي سطح پر 20کروڑ روپے سے زائد مالي نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔تفصيلات کے مطابق لاہور ميں زير نمائش نئي فلموں ’’بلو 302‘‘غنڈہ نمبر ون ‘‘حسينہ گولي مار‘‘ہني مون‘‘اور ’’بھارتي فلم ’’گينگسٹر ‘‘کے تين روز تک سينما بند رہنے سے تقريبا پانچ لاکھ روپے يوميہ جبکہ ديگر شہروں گوجرانوالہ ‘فيصل آباد ‘گجرات ‘راولپنڈي ‘شيخوپورہ ‘ملتان ‘اوکاڑہ ‘جھنگ ‘رحيم يار خان اور ديگر چھوٹے شہروں کے بزنس سميت يہ خسارہ 20لاکھ روپے سے زائد روزانہ بنتا ہے ۔ اسي طرح صوبہ پنجاب کے بڑے اور چھوٹے شہروں ميں جاري مختلف اسٹيج ڈراموں اور ديگر تفريحي شوز کے حوالے سے نقصان کي ماليت بھي 30سے 35لاکھ روپے يوميہ بتائي جا رہي ہے ۔ اس نقصان ميں اسٹيج ڈراموں کے فنکاروں کو ديئے گئے معاوضے ‘ہالز کا کرايہ ‘پبلسٹي ‘اور ديگر اخراجات شامل ہيں ۔ اسي طرح سينماؤں کے کرائے فلم کے اخراجات اور ديگر نقصانات شامل ہيں ۔ فنکاروں ‘فلمسازوں و ديگر ہنر مندوں کي اکثريت نے گزشتہ چند روز کے بھاري مالي نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب حالات معمول پر لانے کيلئے دوبارہ بھر پور محنت کرنا پڑے گي جس کيلئے ہم سب کو تيار رہنا چاہيے ۔ فنکاروں ہنر مندوں کي اکثريت نے بینظير بھٹو کي ہلاکت پر ملک بھر ميں قومي املاک کو نقصان پہنچانے والوں پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کي ہے کہ اور کہا ہے کہ اس نقصان کا خميازہ بھي عوام کو ہي بھگتا پڑے گا۔ مہنگائي بڑے گي اور حکومت ٹيکس لگا کر مالي خسارہ پورا کريگي ۔

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

SuperWebz.com

 





تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan