|
بالي ووڈ ميں وقت کي پابندي کیلئے مشہور اميتابھ
کي ايک تقريب ميں تين گھنٹے تاخير سے آمد
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
اميتابھ بچن ہميشہ وقت کي پابندي کيلئے مشہور رہے
ہيں وہ شوٹنگ کيلئے اپني ساتھي اداکاروں سے پہلے
ہي سيٹ پرپہنچ جاتے ہيں جبکہ کسي تقريب ميں بھي وہ
دئيے ہوئے وقت پر پہنچتے ہيں ۔ گزشتہ روز ممبئي کے
علاقہ و رسوا ميں منعقدہ ايک تقريب کيلئے جب وہ
تين گھنٹے تاخير سے پہنچے تو ذرائع ابلاغ کے
نمائندے حيرت زدہ رہ گئے‘اميتابھ يہاں اپني نیوالي
فلم ’’ بھوت ناتھ ‘‘ کے لئے اپنے مجسمہ کي نقاب
کشائي کرنے والے تھے ۔ تقريب کا وقت ساڑھے چھ بجے
تھا اور وہ سوا نو بجے بجے پہنچے جس پر انہوںنے
معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ايک شوٹنگ کيوجہ سے دير ہو
گئي ۔
|