|
فلمسٹار عامر خان دھمکیوں کے باوجود اولمپکس مشعل
لے کر دوڑيں گے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي دہلي
بالي وڈ اداکار عامر خان کا
2008
کے بيجنگ اولمپکس کي مشعل کو لے کر دوڑنے کا فيصلہ
اِن دِنوں ملک گير سطح پر بحث کا موزوں بنا ہوا ہے۔
چند دنوں قبل ممبئي ميں ايک تبت نواز گروپ کے
نمائندے
نے خودسوزي کي دھمکي دے کرعامر پر دباو ڈالنے کي
ناکام کوشش کي تھي کہ وہ اولمپکس کا بائيکاٹ
کريں۔پہلي بار اپني خاموشي توڑتے ہوئے عامر نے کہا
اگرچہ وہ تبت کے عوام کي جدوجہد سے ہمدردي رکھتے
ہيں اور ان کا خيال ہے کہ کہ کھيل محض چين کا حق
نہيں ہے۔ پھر بھي وہ اولمپکس کي مشعل کو لیکر
دوڑيں گے۔عامر نے تبتي مظاہرين کي اولمپکس کے
بائيکاٹ کرنے کي گزارش کو مسترد کر ديا ہے۔ عامر
کے مطابق تبتي عوام کو يہ سمجھنا ہوگا کہ جب وہ
17
اپريل کو بھارت کے دارالحکومت نئي دہلي ميں
اولمپکس کي مشعل کو ہاتھ ميں لیکر دوڑيں گے،تو وہ
ايسا چين کي حمايت ميں نہيں کريں گے بلکہ ان کے دل
ميں تبتي لوگوں کے ليے دعائيں ہوں گي۔ عامر نے کہا
کي وہ تبتي عوام کي آزادي کي جدوجہد کو سمجھتے
ہوئے اْس کا احترام کرتے ہيں۔ واضح رہے کہ تبت ميں
چيني حکومت کي جارحانہ کارروائي کے خلاف احتجاج
ميں بھارتي فٹ بال ٹيم کے کپتان بائي چنگ بھوٹيا
نے اولمپک کھيلوں کي مشعل کے ساتھ دوڑنے سے انکار
کر دياہے۔واضح رہے کہ عامر خان کھيلوں پر مبني کئي
فلموں ميں اداکاري کے جوہر دکھائے ہيںلگان ،اول
نمبر اور جو جيتا وہي سکندر جيسي فلموں ميں کام کر
چکے ہيں۔
|