|
کاجل33سال
کي ہوگئيں (آج) منگل کو اپني سالگرہ منائيں گي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي وڈ ميں بہت کم ايسي اداکارائيں ہيں
جنہوں نے نہ صرف اپنے فن کا لوہا منوايا ہے بلکہ
ان کي اداکاري دوسري اداکاراوں کے لئے بھي مائيل
اسٹون کا کردار ادا کررہي ہے ۔ايسي ہي ايک
اداکارہ کاجل ہيں جنہوں نے بالي وڈ ميں اپني اسہي
کارکردگي کي بدولت ابھي تک چار فلم فيئر ايوارڈ
بھي حاصل کيے ہيں تاہم قابل ذکر بات يہ ہے کہ بالي
وڈ سپر اسٹار کاجل پانچ اگست کو
33سال
کي ہونے جارہي ہيں اور وہ منگل کو اپني33ويں
سالگرہ منائيں گي ۔اپني سالگرہ کے حوالے سے کاجل
کا کہنا ہے کہ اس موقعے پر وہ زندگي کے ايک ايسے
موڑ سے گزر رہي ہيں کہ کسي بھي قسم کا پلان نہ بنا
کر وہ زيادہ خوش رہتي ہيں اور وہ زيادہ تر اپنا
وقت گھر پر ہي انجوائے کرتي ہيں تاہم اس موقعے پر
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ يقيني طور پر ان کي چھ
سالہ بيٹي اور شوہر اجے ديوگن نے انکي سالگر ہ کے
حوالے سے ضرور کوئي نہ کوئي خفيہ منصوبہ بنايا
ہوگا۔پانچواں فلم فيئر ايوارڈ جيتنے کے حوالے سے
کاجل کا کہنا تھا کہ جب کوئي فلم سائن کي جاتي ہے
تو اس وقت تو آپ کے ذہن ميں ايوارڈ جيتنے کا خيال
نہيں ہوتا تاہم يہ اچھا ضرور لگتاہے کہ اگر آپ کو
ديگر اپنے ساتھي اداکاروں کے موازنے ميں بہترين
قرار دے کر کوئي ايوارڈ ديا جائے ۔شادي کے بعد فلم
فنا ،يو مي اور ہم جيسي کامياب فلموں کے حوالے سے
کاجل کا کہنا تھا کہ مينا کماري اور سائرہ بانو
جيسي اداکاراوں نے بھي شادي کے بعد کامياب فلميں
کي ہيں ليکن آجکل کے لوگ ان کو بھول چکے ہيں اس
لئے شادي کے بعد ان کي فلموں کي کاميابي کے حوالے
سے وہ انفرادي مثال نہيں ہيں ۔اپني ہوم پروڈکشن
تون پور کاسپرہيرو کے حوالے سے کاجل کا کہنا
تھاجيساکہ يہ نام سے ظاہر ہے کہ يہ ايک کارٹون فلم
ہے اور اس ميں ديگر بہت سے کردار بھي جلوہ گر ہوں
گے تاہم کاجل کا کہنا تھاکہ وہ اس حوالے سے مزيد
کچھ نہيں بتا سکتي کيونکہ مزيد جاننے کيلئے فلم
ديکھنا ضروري ہے
|