|
ہر چيلنج کو قبول اور پھر اس ميں کامياب بھي رہتا
ہوں ، عامرخان
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي دہلي
بالي ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ
ميري فلم ”تارے زمين پر ” سال کي بہترين فلم ثابت
ہو گي ، اب تک فلم ” اوم شانتي اوم ” سب سے بڑي
فلم ہے ليکن ئندہ چند ہفتوں ميں
” تارے زمين پر ” کوزيادہ مقبوليت حاصل ہو جائيگي
۔عامر خان نے کہا کہ مذکورہ فلم انتہائي غير
معمولي فلم ہے اور بھارت ميں ايسے موضوع پرکم
فلميں بنتي ہيں، اس فلم ميں نہ کوئي ہيروئن ہے اور
نہ رومانس کي گنجائش حتيٰ کہ ميرے جيسا اداکار بھي
فلم ميں بہت کم دکھائي ديتا ہے ۔ بيک وقت اداکار
اور ہدايتکار کي ذمہ داريوں کے متعلق سوال کے جواب
ميں عامر نے کہا کہ ميں ہر چيلنج کو قبول کرتا ہوں
اور پھر اس ميں کامياب بھي رہتا ہوں ۔ انہوں نے
کہا کہ ايوارڈز کيلئے نامزدگي اور اسکے حصول کے
خواہشمند افراد کي فہرست ميں شامل نہيں ليکن کبھي
کبھي ايسي خواہش دل ميں جاگ اٹھتي ہے ۔
|