|
شاہ رخ خان نے بالي وڈ کي مہنگي ترين فلم بنانے کا
اعلان کر ديا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بھارتي اداکار شاہ رخ خان بالي وڈ کي اب تک کي سب
سے مہنگي ترين فلم بنانے کے ليے ايک ارب روپے خرچ
کريں گے۔ يہ فلم بچوں کیليے ہوگي اور’وي ايف ايکس‘
ميڈيم سے بنائي جانے
والي اِس فلم کو کمپيوٹر کے اسپيشل اِفيکٹس کي مدد
سے بنايا جائیگا۔شاہ رخ يہ فلم اپنے ہوم بينر ’ريڈ
چِليز پروڈکشنز‘ کے ليے بنائيں گے جب کہ
انوبھؤسنہا فلم کے ہدايت کار ہوں گے۔کنگ خان کے
مطابق اگلے آٹھ نو مہينوں ميں وہ دنيا کے بہترين
ٹيکنيشينزکو ڈھونڈيں گے جو اْن کي فلم ميں
ايسیاسپيشل افيکٹس استعمال کريں گے جو بھارت ميں
کبھي نہ ديکھے گئے ہو۔’وي ايف ايکس‘ ميڈيم سے بني
فلم کي بہترين مثال مشہور ہالي وڈ کے ڈائريکٹر
اِسٹيون اِسپيل برگ کي فلم ’جوراسک پارک‘ ہے۔بالي
وڈ کي اِس سب سے مہنگي فلم ميں بہت سے بچے ہوں گے
جوکہ مرکزي کردار ادا کريں گے۔ يہ بچے ہميشہ بْري
چيزوں کي خواہشيں رکھتے ہيں اور جب اِن کي دْعائيں
پوري ہوتي ہيں تو جادوئي کر شمے ظہور ميں آتے
ہيں۔دل چسپ بات يہ ہے کہ پچھلے دنوں ايک اور
بھارتي سپر سٹار عامر خان کي فلم ’تارے زميں
پر‘ريليز ہوئي تھي جس کا موضوع بھي اتفاق سے بچے
اور سپيشل ايفيکٹس تھے۔ اس فلم کو خاصي مقبوليت
حاصل ہو رہي ہے۔ عين ممکن ہے کہ شاہ رخ کو اپني
فلم کي تحريک ’تارے زميں پر‘ ہي سے ملي ہو۔
|