|
ايشوريہ رائے نے اپنے شوہر ابھيشک کي نگراني شروع
کر دي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي ووڈ کي معروف اداکارہ ايشوريہ رائے نے اپنے
شوہر ابھيشک بچن کي نگراني شروع کر دي ۔ايک بھارتي
اخبار کے مطابق گولڈي بہل کي فلم ’’ درونا ‘‘ کے
خري شيڈول ميں ايشوريہ رائے
اداکارہ
پريانيکا چوپڑہ کي وجہ سے اپنے شوہر ابھيشک بچن پر
نظر رکھے ہوئے ہيں اورچھٹيوں کي وجہ سے وہ جئے پور
ميں’’درونا ‘‘ کے سيٹ پر ابھيشک کے ساتھ موجود
رہتي ہيں ۔ اخبار کے مطابق ايشوريہ اپني موجودگي
کو محض تفريح بتا رہي تھيں ليکن اصليت يہ ہے کہ وہ
وہاں پر ’’درونا ‘‘کي ہيروئن پر يانيکا چوپڑہ کي
وجہ سے ہيں کيونکہ فلم ’’بلف ماسٹر ‘‘کي شوٹنگ کے
دوران پريانيکا اور ابھيشک کي نزديکيوں کے چرچے
سننے ميں ا ئے تھے ۔ مزيد کہا گيا ہے کہ اور تو
اور ’’درونا ‘‘کے سيٹ ايشوريہ دوسرے سٹاف کے برعکس
پريانيکا کو نظر انداز بھي کر رہي ہيں ۔
|