|
فلمسازوں نے اپني نئي فلموں کي شوٹنگز اورريليز
کيلئے منصوبہ بندي شروع کر دي۔
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
محرم الحرام کے 10روز
گزرنے کے بعد متعدد فلمسازوں نے اپني نئي فلموں کي
ريليز اور زير تکميل فلموں کي شوٹنگ کيلئے منصوبہ
بندي شروع کر دي ہے ۔ تفصيلات کے مطابق پنجابي
فلم
"گلابو"کے فلمساز چوہدري اسلم نے اپني فلم گلابوکي
7مارچ
کو ريليز کے سلسلے ميں مارکيٹنگ ،پبلسٹي اور اسے
ريليز کرنے کے حوالے سے تياري کا آغاز کر ديا ہے ،اسي
طرح ہدايت کار روشن ملک نے اپني نئي پنجابي فلم "ماہي
سوہنا "کو ريليز کرنے کيلئے تيارياں شروع کر دي
ہيں۔ "ماہي سوہنا "کي ڈبنگ اور عکسبندي مکمل ہو
چکي ہے جبکہ اب ايڈيٹنگ کے بعد سنسر پرنٹ جلد نکال
ليا جائيگا۔ اسي طرح ہدايت کار جاويد رضا بھي اپني
نئي سنسر شدہ اردو فلم"کبھي پيار نہ کرنا "کي
نمائش کے سلسلہ ميں منصوبہ بندي کر رہے ہيں ۔ اس
کے علاوہ ہدايت کار رشيد ڈوگر کي اردو فلم "مس ٹاپ
ٹن"کي نمائش جلد متوقع ہے ۔ يہ بھي معلوم ہوا ہے
کہ ان نئي فلموں کي ريليز
18فروري
کو ہونے والے اليکشن کے بعد متوقع ہے اور اس سلسلہ
ميں فلمسازوں ،تقسيم کاروں کي اکثريت نے ملک بھر
ميں امن و امان کي بھي بھرپور دعائيں مانگي ہيں ۔
|