|
اداکار فردين خان کوکين کيس سے بري ،اداکار پر ايک
اور دفعہ کے تحت الزام عائد کيا جائيگا، عدالت ۔
رپورٹ:
بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي
وڈ کے اداکار فردين خان کو عدالت نے کوکين کيس ميں
بري کر تے ہوئے کہا کہ مذکورہ اداکار پر ايک اور
دفعہ کے تحت الزام عائد کيا جائيگا۔ وہ الزام يہ
ہے کہ اس اداکار نے ايک
گرام نشہ آور کوکين خريدنے کي کوشش کي تھي ۔
ايڈيشنل سيشن جج مسٹر پي اين ديشمکھ نے فردين خان
کو پانچ سال قبل
9گرام
کوکين مبينہ طور پر حاصل کرنے کے الزام سے بري کر
ديا اور کہا کہ فردين خان پر يہ الزام عائد کيا
جائيگا کہ اس نے ممنوعہ کوکين ايک گرام خريدنے کي
کوشش کيلئے سازش کي تھي ۔ بتايا جاتا ہے کہ فردين
خان نے 2002
ميں منشيات کا دھندا کرنے والے ايک شخص سے کوکين
خريدنے کي کوشش کي تھي تب پوليس نے انہيں پکڑ ليا
تھا ۔ مذکورہ شخص کے پاس سے9گرام
کوکين ضبط کر لي گئي تھي ۔ مقدمہ کي سماعت کے
دوران فردين خان نے عدالت کو بتايا تھا کہ وہ صرف
ايک گرام کوکين خريدنے کي کوشش کر رہے تھے اس لئے
ان پر اس سے زيادہ مقدار کي خريداري کاالزام عائد
نہيں کيا جانا چاہيے کيونکہ ايسي صورت ميں زيادہ
سخت سزا ہو سکتي ہے ۔
|