|
کبھي بھي نمبروں کے پيچھے دوڑنے کي کوشش نہيں کي ‘
ميگھا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
معروف اداکارہ ميگھا نے کہا ہے کہ ميں نے کبھي بھي
نمبروں کے پيچھے دوڑنے کي کوشش نہيں کي بلکہ کوشش
ہوتي ہے کہ ميں اپنا کام بہترين طريقے سے کروں ‘
اس وقت اسٹيج پر جتني
اداکارائيں کام کر رہي ہيں وہ سب اپني اپني جگہ پر
نمبر ون ہيں‘ کوئي اداکارہ کسي دوسري کي جگہ نہيں
لے سکتي ۔ ايک جريدے کو انٹر ويو ميں اداکارہ نے
کہا کہ مجھے بچن سے ڈانس کا شوق تھا اور ميں نے اب
تک جتنا کام کيا ہے وہ ولگر نہيں ہے بلکہ فيمليز
کيلئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ج تک ميں نے کبھي اپني
حدوںکو عبور نہيں کيا اور نہ ہي ايسا کبھي ہوا کہ
مجھ پر کبھي بين لگا ہو يا مجھے کوئي نوٹس ملا ہو
۔ انہوں نے کہا کہ گروپ ڈانسز پر پابندي غلط ہے
اگر گروپ ڈانس ميں کسي نے کوئي اخلاق سے گري ہوئي
حرکت کي ہے تو سزا اسے ملني چاہيے اور اسے بين کيا
جانا چاہيے نہ کہ گروپ ڈانس کو ۔ انہوں نے کہا کہ
ڈانس اعضائ کي شاعري ہے ليکن اسے ج کل عذاب کي
شاعري بنا ديا گيا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹيج پر
گليمر ضروري ہے تاہم اسکا يہ مطلب نہيں کہ انسان
کپڑوں سے باہر ہو جائے ۔
|