BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Wednesday,04 Jun 2008, 07:56 GMT 13:56 PST

 

بالي ووڈ کي مشہور شوخ وچنچل حسينہ کرينہ کپور تھکاوٹ کا شکار ہوگئي
 


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي


بالي ووڈ کي مشہور شوخ وچنچل حسينہ کرينہ کپور ان دونوں تھکاوٹ کا شکار ہوگئي ہيں۔ملبورن سے ٹيلي فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتايا کہ وہ آج کل خاصي مصروف ہيں کيونکہ ان کے پاس اس وقت پانچ فلميں ،تين اسٹيج شوزاور نو ديگر پروجيکٹس ہيں جن کي وجہ سے وہ ہر وقت کام کام اور بس کام کے مکالے پر کار فرما ہيں۔اس کے علاوہ سالانہ اشتہار بھي ہيں ان تمام پروجيکٹس کے باعث ان کے شب وروز کام کي نذر ہوچکے ہيں جس سے وہ تھکاوٹ اور اکتاہٹ کا شکار ہوچکي ہيں۔وہ آج کل ملبورن ميں سلمان خان کے ساتھ اپني نئي آنے والي فلم مسز کھنہ کي شوٹنگ اور آٹھ جون کو بنکاک ميں ہونے والے انٹرنيشنل انڈين فلم ايوارڈز کے شو ميں اپني پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے ليے ريہرسل ميں مصروف ہيں۔ دن ميں فلم کي شوٹنگ اور رات ميں شو کي ريہرسل ميں حصہ لے رہي ہيں ،ايوارڈ شو ميں وہ اپني فلم ٹشن کے گانے پر پرفارم کريں گي۔اتنے زيادہ کام کے بوجھ تلے وہ تھک گئي ہيں ،ان کا کہنا ہے کہ ميں نے طے کر ليا ہے کہ ان مصروفيات کے تمام ہونے کے بعد چند دنوں کي رخصت لے لوں۔ادھر لندن ميں کرينہ کے پيارے سيف علي خان اپني پہلي ہوم پروڈيکشن ميں مصروف ہيں ،ذرائع کے مطابق کرينہ بيس جون کو لندن روانہ ہونگي تاکہ لندن ميں وہ اپنے بوائے فرينڈ سيف کے ساتھ اپني فرصت کے لمحات گزاريں ۔کرينہ کو ايک طرف گھر اور گھروالے بہت ياد آرہے ہيں اور دوسري طرف سيف سے جدائي مارے ڈال رہي ہے،قياس کيا جارہا ہے کہ لندن ياترا کے بعدوہ شايد فرش ہوجائيں۔اس کے علاوہ لندن سے واپسي کے بعد وہ چاليس روز کے ليے لاس اينجلس ميں بننے والي ساجد نندوالا کي فلم کمبخت عشق کي شوٹنگ ميں حصہ ليں گي ،اس طو يل ترين شيڈول کے بعد وہ تين ماہ اپنے گھر سے دور رہنے والي کرينہ ممبئي اپنے گھر پہنچ سکيں گي اور بقول ان کے پرسکون نيند کے مزے لوٹيں گي۔    

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan