|
گووندا فلم ايکس کيوز مي پليز ميں چاليس سالہ
کنوارے کا کردار ادا کرينگے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي وڈ ميں مزاحيہ اداکاري سے اپني پہچان
بنانے والے اداکار گووندا معروف فلمساز جگ موہن کي
فلم ’’ ايکس کيوز مي پليز‘‘ ميں چاليس سالہ کنوارے
کا کردار ادا کريں گے ۔بھارتي خبر
رساں ايجنسي کو بتاتے ہوئے گووندا نے کہا کہ مجھے
معلوم ہے اد اکاري کيا ہوتي ہے۔اپني اس فلم کے
حوالے سے گووندا نے بتايا کہ يہ فلم مزاہ سے
بھرپور ہے ۔گووندا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپني
زندگي ميں کبھي شراب کو ہاتھ نہيں لگايا مگر اس
فلم ميں انہوں نے ايک شرابي کا کردار ادا کيا
ہے۔گووندا نے بتايا کہ انہوں نے چھتيس سال کي عمر
سے سبزياں نہيں کھائي۔گووندا نے بالي وڈ ميں اپني
کاميابي کا کريڈٹ ڈيوڈ دھون کو ديتے ہوئے کہا کہ
وہ آج جو بھي ہيں ڈيوڈ دھون کي فلم بيوي نمبر ون
او ر راجہ بابو کي وجہ ہيں۔گووندا نے کہا کہ ميں
نے فلم ايکس کيوز مي پليز ميں اداکاري کرنے کي
حامي اس لئے بھري ہے کيوں کہ مجھے پتہ ہے آج کل کے
فلم بين کيا ديکھنا چاہتے ہيں۔گووندا کا کہنا تھا
کہ بولڈ سين فلم بند کروانا فلمي دنيا کا حصہ ہيں
اس لئے مجھے بھي بولڈ سين عکس بند کروانے ميں کوئي
عار نہيں ہے۔
|