|
اداکارہ زارا شيخ فلم ’’کبھي پيار نہ کرنا ‘‘کے
فلاپ ہونے کے بعد ڈپريشن کا شکار ہو گئيں
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
معروف اداکارہ زارا شيخ فلم ’’کبھي پيار نہ کرنا
‘‘کے فلاپ ہونے کے بعد ڈپريشن کا شکار ہو گئيں ۔
تفصيلات کے مطابق زاراشيخ نے اب ہدايتکار اقبال
کشمير ي کي آنے والي نئي اردو فلم ديوداس
سے
اميديں وابستہ کر لي ہيں ۔ فلمي حلقوں ميں کہا جا
رہا ہے کہ زاراشيخ کي فلموں ميں ناکامي کي بڑي وجہ
اپنے کام پر دھيان نہ دينا ہے ۔ زاراشيخ نے
فلم’’کبھي پيا ر نہ کرنا‘‘کي شوٹنگ کے دوران
ہدايتکار جاويد رضا کو ناکوں چنے چبوا ديئے تھے
اور انڈيا ميں شوٹنگ کے دوران جاويد رضا کو مختلف
فرمائشوں کے ذريعے ہزاروں روپے کا مالي نقصان بھي
پہنچايا تھا ۔ بعدازاں فلم کي نمائش سے قبل اسکي
تشہيري مہم ميں بھي اداکارہ زاراشيخ نے کوئي تعاون
نہيں کيا ۔ اداکارہ کي ان حرکتوں کي وجہ سے اسے
مزيد فلمسازوں نے اپني فلموں ميں کاسٹ کرنے کا
ارادہ ترک کر ديا ہے ۔
|