|
شاہ رخ ميرے پاؤں چاٹتا ہے ميں اسے بسکٹ کھلاتا
ہوں،عامر خان
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي وڈ اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ ميرے
پاؤں چاٹتا ہے اور ميں اسے بسکٹ کھلاتاہوں۔بالي
وڈميں جہاں آئے روز کوئي نہ کوئي نہ کہاني جنم
ليتي ہے اور فلمي اداکاروں کے درميان عموماًان
کي
باہمي چپقلش معمول کا حصہ بني رہتي ہے ۔بالي وڈ
اسٹار عامر خان اس قبل سپر اسٹار اميتابھ بچن پر
فلم بليک کے سلسلے ميں تنقيد کرچکے ہيں جس کے بعد
دونوں کے درميان بہت عرصے تک سرد جنگ جاري رہي۔کچھ
عرصہ قبل کب ايک ايونٹ کے دوران عامر خان سے پوچھا
گيا کہ آپ شاہ رخ خان سے کيا پوچھنا چاہيں گے تو
انہوں نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ انہيں بطور نمبر
دو پوزيشن کيسا لگتا ہے جس پر انہوں نے مثبت رد
عمل کا مظاہرہ کيا تاہم دونوں سپر اسٹارز کے
درميان سرد جنگ شروع ہوگئي۔اب عامر خان کي جانب سے
ايک اور بات سامنے آئي ہے جس کے مطابق ان کہنا ہے
کہ شاہ رخ ان کے پاوں چاٹتا ہے اور ان کي توجہ کا
طالب ہے تاہم انہوں نے فوراً اس بات کي و ضاحت
کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پالتو کتے کي بات کررہے
ہيں جس کا نام شاہ رخ ہے۔عامر خان کا کہنا تھا کہ
شاہ رخ ان کا پالتو کتا ہے جو ان کے گھر کي حفاظت
کرتا ہے۔اس موقع پر رخصت سے قبل ان کا کہنا تھا کہ
شاہ رخ کو ان کي توجہ کي ضرورت ہے کيوں کہ اس کے
پاس سے بہت بدبو آرہي جس کي وجہ سے مجھے اب اسے
نہلانا ہے۔اب عامر کي جانب سے اس بات کے بعد کنگ
خان کے دل پر کيا بيتے گي اور وہ کيا جواب ديں گے
يہ ايک سواليہ نشان ہے۔
|