|
وديا نے وزن کم کرنے کيلئے ورزش شروع کر دي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
خاتون کوئي بھي ہو ،اپنا وزن کم کرنا اس کي اولين
خواہش ہوتي ہے اور وہ بھي بالي وڈ جہاں پر کم وزن
فلمي دنيا ميں کاميابي کي علامت سمجھا جاتاہے ،اب
وديا بالن نے زيرو سائز فگر کيلئے ورزش شروع کردي
ہے ۔اس سے قبل کرينہ کپور نے فلم’’ ٹشن‘‘ ميں کام
کرنے کے لئے اپنا وزن گھٹايا تھا جس کے بعد انہوں
نے تو دوبارہ اپنا وزن بڑھانا شروع کرديا ہے تاہم
وديا بالن نے ان کي پيروي کرتے ہوئے اپنا وزن کم
کرنے کے لئے مختلف ايکسر سائزز کرنا شروع کردي ہيں
اور صرف يہاں تک ہي نہيں بلکہ انہوں نے اپنا وزن
کم کرنے کے لئے يوگا ماسٹر کے علاوہ نيوٹريشينسٹ
کو بھي ہائر کرليا ہے ۔
|