|
شاہ رخ خان سے معافي مانگ چکا ہوں،اميتابھ بچن
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ نئي دہلي
بھارتي سپرفلم سٹار اميتابھ بچن نے کہا ہے کہ شاہ
رخ خان کے کوئز شو کے حوالے سے ميڈيا نے ان کے
بيان کو غلط رنگ ميں پيش کيا جس کے باوجود وہ کنگ
خان سے معافي مانگ چکے ہيں۔ايک بيان ميں
بگ
بي نے کہا کہ انہيں مقامي ٹي وي چينل نے شو کرنے
کے لئے کہا تھااور اس حوالے سے ميٹنگ کے دوران
انہوں نے ميرے سابقہ شو کاموازنہ دوسرے شوز کے
ساتھ کرتے ہوئے چينل کو ہونے والے نقصان سے آگاہ
کيا۔ انہوں نے کہا کہ ميں نے يہ باتيں اپني ويب
سائٹ پر بغيرکسي بڑھاو چڑھاو کے بيان کي تھيں تاہم
انہيں انتہائي غلط رنگ ميں پيش کيا گيا۔اميتابھ
بچن نے کہا کہ ان کے خلاف مبالغہ آرائي کے باوجود
انہوں نے شاہ رخ خان سے معافي مانگي۔ان کا کہنا
تھا کہ اس کے باوجود بھي اگر شاہ رخ خان کے دل ميں
ان خلاف کسي قسم کا شبہ ہے تو وہ سو بار ان سے
معافي مانگنے کے لئے تيار ہيں ۔
|