|
پاکستان ميں بھارتي فلموں کي نمائش سے تقسيم کاروں
کو کروڑوں روپے کا مالي نقصان
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
آئندہ دو ماہ تک کسي نئي بھارتي فلم کي پاکستان
ميں نمائش کا کوئي امکان نہيں ۔ تفصيلات کے مطابق
گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان ميں مسلسل ريليز
ہونے والي بھارتي فلموں کي نمائش سے انکے تقسيم
کاروں کو کروڑوں روپے کے مالي نقصان سے دو چار
ہونا پڑا جبکہ نمائش کيلئے پيش کي جانيوالي بھارتي
فلميں بھارت ميں بھي کاميابي حاصل نہ کر سکيں ۔
ايک رپورٹ کے مطابق بھارت ميں جو فلميں بري طرح
ناکام ہوئيں ان ميں اداکار اجے ديوگن اور کاجل کي
’’يو مي اينڈ ہم ‘‘اداکار اميتابھ بچن کي ’’بھوت
ناتھ ‘‘اداکار جان ابراہيم کي ’’گول ‘‘عامر خان کي
’’تارے زمين پر ‘‘اور حال ہي ميں عمران ہاشمي کي
ريليز ہونیوالي فلم ’’جنت ‘‘سميت ديگر فلميں شامل
ہيں ۔ معلوم ہوا ہے کہ انڈين فلموں کي پاکستان ميں
مسلسل ناکامي کے بعد پاکستان کے سينما مالکان بزنس
کے حوالے سے تشويش ميں مبتلا ہو گئے ہيں ۔
|