|
بيل کي ٹرمينيٹر سيريز ميں کام کرنے کي حامي بھر
لي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لندن
ہالي وڈ کے مشہور اداکارکرسچين بيل نے ٹرمينيٹر
سيريز کي آني والي تين نئي فلموں ميں کام کرنے کي
حامي بھر لي ہے ۔ٹرمينيٹر سيريز کي اب تک تين
فلميں آ چکي ہيں، ان تينوں فلموں ميں آرنلڈ
شوارزنيگر
نے مرکزي کردار ادا کيے ہيں۔اب ٹرمينيٹر سيريز کي
تين نئي فلميں بنانے کا فيصلہ کيا گيا ہے اور اس
سلسلے کي پہلي فلم ’ٹرمينيٹر سيلووشن :دي فيوچر
بگن‘ پر کام شروع ہو گيا ہے ۔ٹرمينيٹر کي ان تين
فلموں کو بنانے والے فلم ساز ادارے ہيليکون کے
پروڈيوسر وکٹر کيوبک نے تصديق کي ہے کہ بيل تينوں
فلموں ميں کام کريں گے اورانہوں نے پہلي فلم کي
شوٹنگ ميں حصہ لينا شروع کر ديا ہے۔کيوبک نے بيل
کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ ايک بڑا اداکار ہے
اور مجھے اس پر فخر ہے ،بيل ہي ہماري پہلي ترجيح
تھي اور چونکہ وہ خود بھي ٹرمينيٹر سيريز کا
شيدائي ہے لہٰذاس کا ہمارے ساتھ کام کرنا ہماري
خوش نصيبي ہے ۔ فلم’ٹرمينيٹر سيلووشن :دي فيوچر
بگن‘ اگلے سال مئي کي بائيس تاريخ کو نمائش کيلئے
پيش کر دي جائے گي۔فلم کي ہدايت کاري کے فرائض ميگ
سر انجام دے رہے ہيں جو اس سے قبل چارليز اينجل
بنا چکے ہيں۔
|