|
عروج وزوال ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہيں ‘ انڈسٹري کے
زوال کا ختم کرنے کيلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا
کرنا ہوگا ‘ ريشم
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
فلم کي معروف اداکارہ ريشم نے کہا ہے کہ فلم
انڈسٹر ي سے دور نہيں ہوئي بلکہ ميں تعداد کي
بجائے معيار کو ترجيح ديتي ہوں ‘پاکستان ميں
بھارتي فلموں کي نمائش سے گھبرانے کي
ضرورت
نہيں بلکہ ہميں اسے مقابلے کے طور پر ليتے ہوئے
معياري فلميں بناني چاہئيں ۔ ايک انٹر ويو ميں
اداکارہ نے کہا کہ يہ بات چھپائي نہيں جا سکتي کہ
فلم انڈسٹري بحران کا شکار نہيں ليکن عروج و زوال
ساتھ ساتھ چلتے رہتے ہيں ‘ زوال کا وقت ختم کرنے
کيلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسکے
لئے حکومت کو چاہيے کہ وہ بھي فلم انڈسٹري کي مدد
کرے ‘ فلم انڈسٹري سے صرف فنکار ہي نہيں بلکہ
سينکڑوں چھوٹے ہنر مند بھي وابستہ ہيں جو فلم
انڈسٹري کي موجودہ صورتحال سے شديد مشکلات کا شکار
ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ فلموں سے ہرگز دور نہيں
بلکہ ج بھي تعداد پر معيار کو ترجيح ديتي ہوں جب
بھي اچھي فلميں بنيں ضرور کام کروں گي اور ميرے
کئي پراجيکٹس زير تکميل بھي ہيں ۔
|