|
ميرے لئے کام لباس سے زيادہ اہميت رکھتا ہے ،
ايشوريا
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي ووڈ کي دلکش اداکارہ ايشوريا رائے نے کہا ہے
کہ ميري سمجھ ميں يہ نہيں آتا کہ لوگ تقريبات ميں
ميرے لباس کا بغور جائزہ کيوں ليتے ہيں جبکہ ميرے
لئے ميرا کام زيادہ اہميت
رکھتا
ہے۔ بھارتي خبررساں ادارے کے مطابق ايشوريا رائے
نے کہا کہ ميں نہيں سوچنا چاہتي کہ لوگ کيوں ميرے
کام سے زيادہ ميرے لباس کو پسند کرتے ہيں۔انہوں نے
سال دوہزار دو ميں منعقد ہونے والي ’کينز ‘ فلم
فيسٹيول کي تقريب کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اس
وقت بھارت ميں ديوداس فلم ريليز ہوئي تھي جس کو
کينز فلم فيسٹيول ميں بھي بہت پذيرائي ملي تھي
جبکہ اس فلم ميں ميرے کا م کو بھي بہت سراہا گيا
تھا ۔ اس موقعے پر ايشوريا رائے نے اپني نئي آنے
والي فلموں کي تفصيل بتاتے ہوئے کہا کہ ميري آنے
والي تينوں فلميں مزح سے بھر پورہوں گي ۔
|