|
رواں سال تين فلموں ميں کام کرونگا، اجے دیوگن
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ ممبئي
بالي ووڈ کے اداکار اجے ديوگن نے کہا ہے کہ وہ اس
سال تين فلموں ميں کام کريں گے۔ اجے کي فلم يو مي
اور ہم کے بعد انہوں نے رواں سال مزيد تين فلموں
ميں کام کرنے کا فيصلہ کيا ہے
۔انہوں
نے کہا ہے کہ مجھے محنت کرنے کي عادت ہوگئي ہے اور
ميں چاہتا ہوں کہ جتنا ہوسکے اپني قابليت شائقين
کے سامنے پيش کروں ۔تفصيلات کے مطابق ان تين فلموں
ميں سے ايک فلم کے اجے ديوگن بذات خود ڈائريکٹر
ہيں دوسري فلم کے ڈائريکٹر روہت شيٹي ہيں جبکہ
تيسري فلم کا ابھي تک اسکرپٹ لکھا جارہا ہے۔
|