|
آسٹريليا بلاخوف پاکستان کا دورہ کرے،مصباح الحق۔
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
پاکستان کرکٹ ٹيم کے نائب کپتان مصباح الحق نے کہا
ہے کہ اس وقت ميں بھرپور فارم ميں ہوں اور کسي بھي
ٹيم کیخلاف بہترين کارکردگي دکھانے کے ليے تيار
ہوں پينٹگولرکپ کے ميچوں ميں
پاکستان کے بہترين باؤلروں کاسامنا کرکے سکور
بنائے ہيں آسٹريليا کي ٹيم کو پاکستان کا دورہ ہر
صورت ميں کرنا چاہيے ايک خصوصي بات چيت ميں مصباح
الحق نے کہا کہ ميں اپني کارکردگي سے بہت مطمئن
ہوں اور اپني شاندار بيٹنگ سے لطف اندوز ہورہا ہوں
کوچ جيف لاسن اور سينئر کھلاڑي محمد يوسف اوريونس
خان کي بدولت ميں نے بيٹنگ ميں نماياں بہتري کي ہے
اور اميد ہے کہ اس سے بہتر کھيل پيش کرتا رہونگا ۔
|