BBCONE.NET
ہم سےرابطہ کیجۓ اشتہارات ہماری پالیسی ہمارےبارےمیں

صفحہ اول    پاکستان    عالمی دنیا    ارد گرد    رو برو    کھیل    کالم و مضامین    شوبز    عالم اسلام    کامرس    مقامی خبریں

Click here to download urdu font

Click here to download urdu font

 

وقت اشاعت :Tuesday,11 March 2008, 11:30 GMT 16:30 PST

 

آسٹریلیوي کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوي کردیاگیا
بم دھماکوں کا کھیلوں کے ایونٹس سے کوئي تعلق نہيں، نسیم اشرف۔


رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
 

آسٹریلوي کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ملتوي کردیاگیا ہے یہ دورہ 26مارچ سے 27اپریل تک ہونا تھا دورے کے التوائ کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئرمين ڈاکٹرنسیم اشرف نے منگل کواین سي ایچ ڈي ميں منعقدہ ایک ہنگامي پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دورے کے التوائ کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا اور پي سي بي نے مشترکہ طور پر کیاانہوں نے کہا کہ مجھے اس دورے کے التوائ کا اعلان کرتے ہوئے بہت افسوس ہے تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے یقین دہاني کرائي ہے کہ آسٹریلوي کرکٹ ٹیم بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گي نئي تاریخوں کا اعلان کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورد کے حکام بہت جلد دبئي ميں ہونے والي میٹنگ ميں کریں گے چےئرمين پي سي بي نے میڈیا ایڈوائزر کرکٹ آسٹریلیا کے چےئرمين کرے اوکونرنے انہيں فون پر آج حتمي طور پر بتایا کہ ہميں بہت افسوس ہے کہ موجودہ حالات ميں آسٹریلوي کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہيں کرسکے گي تاہم ہم پاکستاني شائقین کرکٹ کو مایوس نہيں کرنا چاہتے اور مستقبل قریب ميں پاکستان کا ضرور دورہ کریں گے ایک سوال کے جواب ميں چےئرمين پي سي بي نے کہا کہ بنگلہ دیش سے بات چیت ہوچکي ہے کہ انہي تاریخوں ميں بنگلہ دیش سے ایک روزہ میچوں کي سیریز ہوجائے انہوں نے کہا کہ ایشیائ کپ جون ميں پاکستان ميں ہوگا تمام ٹیموں نے کنفوم کردیا ہے۔ایشئین کرکٹ کونسل کے صدر ارجونا رانا ٹنگا عنقریب پاکستان آرہے ہیں ان سے مزید تفصیلات طے کي جائیں گي ایک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ پاکستان ميں ہونے والے بم دھماکوں کا کھیلوں کے ایونٹس سے کوئي تعلق نہيں یہاں کھیلوں کے وینیوز مکمل طور پر محفوظ ہیں پہلے کبھي انٹرنیشنل ایونٹس ہوتے رہے ہیں آئندہ بھي ہوتے رہیں ہے انہوں نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا نے ہميں تجویز دي تھي مگر پي سي بي کا موقف بہت واضح ہے کہ ہم ہوم سیریز کہيں اورجاکر نہيں کھیلیں گے ایک سوال کے جواب ميں ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تمام ممبر ممالک آئي سي سي کے قواعد وضوابط کے پابند ہیں اور ایک ملک کسي بھي دوسرے ملک کادورہ منسوخ نہيں کرسکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ سیریز ميں سکیورٹي کے فول پروف انتظامات کے لئے وزارت داخلہ سے مسلسل رابطہ ہے انڈر19جونےئر ورلڈ کپ کرکٹ ميں قومي ٹیم کي شکست کے حوالے سے چےئرمين پي سي بي نے کہا کہ ہماري ٹیم نے بہت اچھا پرفارم کیا بدقسمتي سے سیمي فائنل والے روز ہماري ٹيم مطلوبہ کارروائي کا مظاہرہ نہيں کرسکي انہوں نے کہا کہ پي سي بي نے جونئیر کرکٹ کا جامع پروگرام بنایا ہے پاکستان کي انڈر15ٹیم ویسٹ انڈیز ميں ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میچز کھیلے گي اس سے قبل بنگلہ دیش ميں تین ممالک کي کرکٹ آئندہ کي سیریز ہوگي پاکستان کرکٹ بورد کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 22مارچ کو لاہور ميں ہوگا جس سے اہم معاملات زیربحث آئیں گے اس اجلاس ميں شعیب اختر اور دانش کنیریا سے متعلق ڈسپلن کیسز بھي زیر بحث آئیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 
 
 
دوست کو بھیجیں

پرنٹ کریں

صفحہ اول
 
 

Click here to watch BBCONE Videos
 
Click here
 
Click here
 
Click here for BBCONE Photos
 

 

 

تمام جملہ حقوق بحق بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ محفوظ ہیں

Bangash Broadcasting Company (pvt.) Ltd. of Pakistan