|
شعیب اختر پر پانچ سال کی پابندی عائد
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر پر
ڈسپلن کی بار بار خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال کے
لئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اسپنر دانش کنیریا
کو وارننگ دینے کا فیصلہ
کیا گیا ہے۔ان فیصلوں کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ
کے چئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے اسلام اباد میں ایک
پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے بتا کہ شعیب
اختر نے گزشتہ چند برسوں میں پی سی بی کے کوڈ اف
کنڈکٹ کی چودہ سے پندرہ مرتبہ خلاف ورزی کی،پہلے
بھی شعیب اختر کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر چونتیس
لاکھ روپے جرمانہ اور تیرہ میچوں کی پابندی عائد
کی گئی تھی اور بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ اگر شعیب
اختر نے دوبارہ غلطی کی تو ان پر تاحیات پابندی
عائد کی جا سکتی ہے۔نسیم اشرف کے مطابق شعیب اختر
اور دانش کنیریاکے کیس کی سماعت کرنے والی انضباطی
کمیٹی نے دانش کنیریا کو وارننگ دینے اور شعیب
اختر پانچ سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی
ہے۔پابندی کے بعد شعیب اختر پاکستان میں یا
پاکستان کے لئے نہیں کھیل سکیں گے تاہم پاکستان کے
علاوہ دنیا بھر میں جہا چاہیں کرکٹ کھیل سکتے
ہیں۔دریں اثنا اس فیصلے کے خلاف شعیب اختر نے
قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ مختلف شعبی
ھائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے مزکورہ فیصلے
پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
|