|
شعیب اختر5سالہ
پابندي کے خلاف جمعہ کو اپیل دائر کریں گے
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
بین
الاقوامي شہرت یافتہ فاسٹ باؤلر شعیب اختر جمعہ کو
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنري کمیٹي کي طرف سے
5سالہ
پابندي کي سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے اس ضمن
ميں شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے معروف وکیل
عابد حسن منٹوکي خدمات حاصل کرلي ہیں جو ان کي
اپیل تیار کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر انہيں بورڈ
کي طرف سے انصاف نہ ملا تو پھر وہ عدالتوں سے رجوع
کریں گے شعیب اختر کے مطابق قانوني طور پر پاکستان
کرکٹ بورڈ ان کو سزا نہيں دے سکتا کیونکہ ميں نے
بورڈ کے ساتھ سنٹرل کنٹریکٹ پر دستخط نہيں کئے
انہوں نے کہا کہ ميں نے کوئي انتي بڑي غلطي نہيں
کي جس کي مجھے انتي بڑي سزا دي گئي ہے کرکٹ شائقین
نے مجھے سزا دینے کے خلاف جس ردعمل کااظہار کیا اس
پر ميں ان کا شکرگزار ہوں شعیب اختر آج صبح اسلام
آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپني اپیل کي
تیار ميں مصروف ہیں ان کے ہمراہ ان کے بھائي شاہد
اختر بھي موجود ہیں۔
|