|
اچھے اقدام نہ ہوئے تو پاکستان ميں کرکٹ ختم
ہوجائے گي، عامرسہيل
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ لاہور
پاکستان کرکٹ ٹيم کے سابق کپتان عامر سہيل نے کہا
ہے کہ شعيب اختر پرپابندي ٹھيک نہيں ہے اگر کرکٹ
کے حوالے سے اچھے اقدام نہ ہوئے تو پاکستان ميں
کرکٹ ختم ہوجائے گي عامر سہيل
نے
کہا کہ نئي حکومت کرکٹ پر بھي توجہ دے کيونکہ
کھلاڑيوں کے ساتھ دوستانہ ماحول ميں کرکٹ بورڈ رہے
گا تو پھر پاکستان کي ٹيم اچھي ہوگي اگر کھلاڑيوں
کو دباؤ ميں رکھا جائے گا تو کھلاڑي اچھي کارکردگي
نہيں دکھا سکيں گے انہوں نے کہا کہ شعيب اختر پر
پابندي ٹھيک نہيں ہے اس کو جرمانہ کيا جاتا تو
بہتر ہوتا عامر سہيل نے کہا کہ کھلاڑي انڈيا ميں
کھيلنے کوزيادہ ترجيح دے رہے ہيں حکومت فوراً اس
مسئلے کا حل ڈھونڈے اور کرکٹ بورڈ اور کھلاڑيوں
ميں اچھي روايات بنائيں ۔
|