|
آئي
سي سي نے پاکستاني کھلاڑيوں سے انٹرويو کرنے کي
تصديق کردي
رپورٹ : بی بی سی ون ڈاٹ نیٹ اسلام آباد
انٹر نيشنل کرکٹ کونسل کے اينٹي کرپشن يونٹ نے تين
پاکستاني کھلاڑيوں سے انٹرويو کي تصديق کر دي
ہے۔انٹر نيشنل
کرکٹ
کونسل کے مطابق اے سي ايس يو کے عملے کا پاکستان
آنے کا مقصد شعيب اختر کيس کے حوالے سے تحقيقات
کرنا نہيں تھا۔ اينٹي کرپشن کے نمائندے نے پانچ
اور چھ اپريل کو تين پاکستاني کھلاڑيوں دانش
کنيريا ،يونس خان اور عمر گل سے مخصوص معلومات
حاصل کرنے کے لئے تبادلہ خيال کيا تھا ۔پاکستان
کرکٹ بورڈ کے چيف آپريٹنگ آفيسر شفقت نغمي نے
اينٹي کرپشن يونٹ کے عملے کي آمد کي تصديق کر تے
ہوئے کہا کہ بورڈ کي اجازت کے بعد اے سي ايس يو کا
نمائندہ پاکستان آيا تھا ۔
|